فیصل آباد، 9 ستمبر 2025ء :
لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 9 ستمبر 2025ء کو ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین کا ماہانہ مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی و دینی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس اہم مدنی مشورے میں رکن شعبہ غلام عباس عطاری
نے 12 دینی کاموں کو پابندی سے کرنے کے حوالے سے مفتشین کی ذہن سازی کی اور کراچی امیرِ اہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح رکن شعبہ تعلیمی امور سید انس عطاری نے
تجوید وقرأت کورس، حسن قرأت کورس اور جدید ٹولز کے مطابق تدریس کرنے کے بارے میں
حاضرین کی رہنمائی کی۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار محمد عباد رضا عطاری
نے شیئر پوائنٹ، ٹیمز لسٹ، گوگل شیٹ پر
ورکنگ کے احتیاطی اقدامات اور چیکنگ کے طریقوں پر مشاورت کی۔ آخرمیں حاضرین کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے تفصیلی
جوابات بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ:وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ منیجر فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے راولپنڈی برانچ میں
مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ
راولپنڈی، پنجاب 12 ستمبر 2025ء :
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 ستمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے راولپنڈی برانچ میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن کے تعلیمی امور
ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کے تدریسی انداز میں بہتری لانے اور اسٹوڈنٹس کی
رہنمائی و تعلیمی امور کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔
اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں
رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سورج اور چاند کا گرہن بھی ایک قدرتی مظہر ہے جسے اسلام نے
محض سائنسی یا اتفاقی عمل قرار نہیں دیا بلکہ اس کے ساتھ ایک روحانی پیغام بھی
وابستہ فرمایا ہے۔
اسلام نے گرہن کے وقت ہمیں غفلت میں رہنے یا
خرافات میں پڑنے سے منع فرمایا ۔ سورج اور چاند گرہن ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ
کائنات کا نظام اللہ پاک کے قبضے میں ہے۔ وہ جب چاہے معمولات میں تبدیلی لا سکتا
ہے۔ یہ مظاہر انسان کو اپنی عاجزی، فنا ہونے والی زندگی اور اللہ کی کبریائی پر
غور کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سورج اور چاند گرہن سے متعلق معلومات حاصل کرنے
کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”سورج اور چاند گرہن“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/
سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”سورج اور چاند گرہن“ پڑھ یا سن لے اُسے خواب میں جناب رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا دیدار نصیب کر اور اُس کو ماں باپ سمیت بے
حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دار المدینہ یونیورسٹی (دعوتِ
اسلامی) کے سالانہ تقسیمِ اسناد کے موقع پر کنونشن سینٹر
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا ڈسپلے کاؤنٹر
لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ ہائے زندگی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق
رکھنے والے افراد نے ڈسپلے کاؤنٹر کا وزٹ کیا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ
مختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے HOD مولانا یاسر عطاری مدنی، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی کے HOD معبشر عطاری، پروفیشنل فورم کے HOD محمد ثوبان عطاری اور اسلام آباد سٹی کے نگران
مولانا محمد بابر عطاری مدنی نے بھی ڈسپلے کاؤنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےدینی کاموں کو
سراہا ۔اس دوران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے HOD محمد عمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل
پرسنز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ لالہ موسیٰ میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد
حضور سرورِکائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے 1500 ویں جشنِ ولادت کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لالہ موسیٰ ، ڈسٹرکٹ
گجرات میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماعِ میلاد کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے نعت شریف پڑھی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
توصیف عطاری نے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی سیرت اور یومِ ولادت
منانے کے حوالے سے بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی ذہن سازی کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع
پر ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حبیب عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی
موجود تھے۔ (رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل
پرسنز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2025ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں
ڈسٹرکٹ راولپنڈی، تحصیل کلر سیداں،
پنجاب میں Niaz
Foundation Institute for Special Children کا دورہ کیا۔
اس
دورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے
راولپنڈی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا نعیم عطاری کے ہمراہ پرنسپل سمیت ڈیف اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف کروایا اور کلر سیداں سٹی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
بعدازاں
اسپیشل (گونگے
اور بہرے) اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں صوبائی ذمہ دار نے بیان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔
دورانِ
بیان اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک کا ورد کرنے کا ذہن دیا گیا اور فضائلِ نماز پر بیان
کرتے ہوئے انہیں بھی نمازوں کی پابندی کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب
و احترام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد فیضان رضا، اورنگی ٹاؤن چشتی نگر کراچی:
کراچی
کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں قائم جامع مسجد فیضانِ رضا میں شعبہ کفن دفن
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2025ء کو ایک
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عاشقانِ رسول کو نمازِ جنازہ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ٹریننگ
سیشن کے دوران کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر
عطاری مدنی نے نماز جنازہ ادا کرنے، میت کو کندھا دینے کے طریقۂ کار، فضیلت اور
اہمیت کے بارے میں حاضرین کو بتایا جبکہ نمازِ جنازہ میں ہونے والی عمومی غلطیوں اور مسلم فیونرل ایپلیکیشن کے استعمال کے بارے
میں بھی گفتگو ہوئی۔سٹی ذمہ دار نے نماز ِجنازہ
کے دوران ہونے والی اہم نکات اور شرعی آداب پر زور دیا تاکہ دینی تعلیمات کے مطابق جنازہ ادا کیا جا
سکے۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن کے ذمہ دارمولانا فہیم عطاری مدنی، یوسی ذمہ دار جلال عطاری،
جامع مسجد فیضان رضا کے امام صاحب اور دیگر نمازی حضرات نے شرکت کی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جہلم، پنجاب پاکستان 15
ستمبر 2025ء:
دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم مورخہ 15 ستمبر 2025ء کو میں ایک اہم مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تحصیل نگران، شعبہ مدنی کورسز اور شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورہ میں نگرانِ جہلم ڈسٹرکٹ سجاد حسین عطاری نے ذمہ داران سے کلام کرتے
ہوئے 12 دینی کام، تقرری، ٹیلی تھون 2025ء، ہفتہ وار اجتماعات اور دیگر اہم مدنی
پھولوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
نگرانِ جہلم ڈسٹرکٹ نے دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے اور مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کے لئے رہنمائی کی تاکہ دینی کاموں
میں بہتری و ترقی لائی جاسکے۔(رپورٹ: عابد عطاری معاون رکن شوری
حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں 14 ستمبر
2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور
ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور اکتوبر 2025ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق چند
اہم امور پر گفتگو کی۔
مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو
12 دینی کاموں بالخصوص شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا جبکہ دینی
کاموں میں نمایاں کارکرگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اف
پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور
سے کراچی روانہ ہونے والے”غوثیہ طیارہ “ کی تیاری کے حوالے سے اہم مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور، پنجاب:
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حال ہی میں مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران اور شعبہ نیوز سوسائٹیز کے ذمہ
داران کا ایک اہم مدنی مشورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 3 اکتوبر 2025ء کو
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والے خصوصی طیارے ”غوثیہ طیارہ“ کی تیاری کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اہداف دیئے۔
دارالمدینہ
کے طلبہ کی شاندار کامیابیاں!بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی
الحمدللہ
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، پنجاب میں مختلف بورڈز کے تحت امتحانات
کا انعقاد کیا گیا جن میں دارالمدینہ کے طلبہ و طالبات نے بہترین نتائج حاصل کئے۔
معلومات
کے مطابق اکثر طلبہ و طالبات A+ اور A
گریڈ سے پاس ہوئے جبکہ کئی طلبہ و طالبات نے 95%نمبر حاصل کر کےبورڈ سطح پر نمایاں
کامیابی حاصل کی۔ یہ شاندار کامیابی طلبہ و طالبات کی محنت اور اساتذہ کی بھرپور رہنمائی
کا نتیجہ ہے۔
نمایا
ں کامیابی حاصل کرنے والے :
٭بنت افتخارخان، دارالمدینہ محمدیہ
کالونی گرلز کیمپس ،: 99.24%
٭بنت غلام یسین، دارالمدینہ محمدیہ
کالونی گرلز کیمپس،: 98%
٭بنت عامر سہیل، دارالمدینہ محمدیہ
کالونی گرلز کیمپس،: 97%
٭بنت محمد افضل، دارالمدینہ محمدیہ
کالونی گرلز کیمپس،: 97%
٭بنت عابد حسین، دارالمدینہ محمدیہ
کالونی گرلز کیمپس،:95%
٭عبداللہ سرور بن غلام سرور، دارالمدینہ
سرگودھا بوائز کیمپس،: 95%
٭بنت شاہد اقبال، دارالمدینہ ملتان گرلز
کیمپس،: 98%
٭بنت رشید حسین، دارالمدینہ سیالکوٹ
گرلز کیمپس،: 97%
٭بنت امتیار احمد رشید، دارالمدینہ سیالکوٹ
گرلز کیمپس،: 95%
آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی امین عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق صابرین مسجد اوتھل بلوچستان سے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے
مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ فیض مدینہ مسجد سیکٹر B3-5 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری اور نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری مدنی مرکز فیضان
مدینہ 42-48 Cannon Street Bolton BL35AP
میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
Dawateislami