2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
11 ستمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک
کینیڈا میں نعت خواں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران کینیڈا کی سب کانٹیننٹ
نگران اسلامی بہن نے نعت خوانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محفلِ نعت کے مدنی
پھولوں پر کلام کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
سب کانٹیننٹ نگران نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی کہ صرف مستند شعرا کے کلام ہی پڑھے جائیں
نیز عورت کی آواز بھی عورت (چھپائی جانے والی چیز) ہے اس لئے آواز کے پردے کا خیال کیا جائے۔