19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے افریقی ممالک سفر کے متعلق آن لائن میٹنگ
Tue, 1 Oct , 2024
81 days ago
23 ستمبر 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے افریقی ممالک (کینیا،
تنزانیہ، یوگینڈا) سفر کے متعلق آن
لائن میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت، ایسٹرن اینڈ مڈل افریقہ کی سب
کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سیکھنے سکھانے کے حلقےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع پر مشاورت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو انفرادی کوشش کرنے اور دینی
کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔