دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں فیضانِ مرشد ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، ڈیپارٹمنٹ کے نگران و صوبائی ذمہ داران پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق ا س مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف نکات پر مشاورت ۔

چند نکات:

٭ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی٭موجودہ تقرری رپورٹ٭2025ء کے شعبے کے لئے اہداف٭کارکردگی کا تقابل (جنوری تا جولائی 2025ء)٭سابقہ مدنی مشورے کے طے شدہ اہداف کی رپورٹ٭ڈیپارٹمنٹ سے متعلق فیڈبیک، مسائل اور تجاویز ٭ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی ہونے والےمدنی مذاکروں میں حاضری۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دیگر مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے باطنی بیماریوں کی معلومات اور ان سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا نیز وہاں موجود عاشقانِ رسول نے مختلف سوالات بھی کئے جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات دیئے۔

دعا کے بعد شرکائے اجتماع نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری اور نگرانِ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اراکین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اراکین سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر اراکین کی حوصلہ افزائی کی نیز حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے 1500 ویں جشنِ میلاد کی تیاریوں اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، پاکستان مشاورت آفس کے نگران اور مختلف شعبہ جات کے نگران بالخصوص شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کی مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ FGRF کی موجودہ کارکردگی اور تقرری٭تمام ذمہ داران سے چند اہم نکات پر مشاورت٭ڈویژن و صوبائی نگران کے ساتھ ماہانہ مدنی مشوروں کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو؟٭شعبہ FGRF سے متعلق فیڈ بیک پر آنے والی شکایات و تجاویز٭1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کا جائزہ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

( جشن منانے کے 15منفرد طریقے)

تحریر: محمد آصف اقبال مدنی

ہر شخص کو اپنی حیثیت واوقات اور قابلیت واہلیت کے مطابق جشنِ ولادت منانا چاہیے۔عوام اپنے انداز میں منائیں اورخواص اپنے انداز میں ۔ ہر دو طبقے کے لیے جشنِ ولادتِ مصطفیٰ منانے کی پندرہ تجاویز اور منفرد طریقے پیش خدمت ہیں:

(1) درس نظامی کے پندرہ طلبۂ کرام کے ساتھ مالی تعاون کیجیے، انہیں ماہانہ خرچ دیجیے ،کسی ایک طالب علم کو پندرہ ہزار روپے کا تحفہ پیش کیجیے، انہیں کتابیں دلائیے،درجے کے علاوہ الگ سے پڑھائیے، مقالہ لکھنے میں مدد کیجیے ۔

(2) پندرہ افراد کو علمِ دین سیکھنے کے لیے تیار کیجیے، درس نظامی کا ذہن دیجیے، فرض علوم سیکھنے پر ابھارئیے، بنیادی عقائد اسلام وعقائدِ اہلِ سنت سیکھنے کی ترغیب دیجیے، سنتیں سیکھنے کا جذبہ بیدار کیجیے۔

(3)سیرتِ رسول کریمﷺ پر لکھی گئی پندرہ کتب تقسیم کیجیے، ایک کتاب کے پندرہ نسخے بانٹ دیجیے، کتابیں تقسیم کرنے والے اداروں سے یہ کام کروائیے ، سیرت پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہرطرح کابھرپور تعاون کیجیے، کتبِ سیرت کا مطالعہ فرمائیے۔

(4)اہل سنت کے پندرہ مدارس وجامعات کے ساتھ ماہانہ تعاون کیجیے،کسی ایک سنی ادارے کی پندرہ مہینے یا پندرہ سال تک مالی مدد کیجیے، اساتذہ کرام کی فلاح وبہبود میں حصہ لیجیے، سنی ادارے کی تعمیرو آباد کاری میں مدد کیجیے۔

(5)پندرہ اماموں/مؤذنوں /خادموں کی مالی خدمت کیجیے، ان کی کوئی ضرورت پوری کردیجیے، ان کے لیے ذاتی سواری کا انتظام کردیجیے،ان کے پندرہ مہینوں کے راشن کا انتظام اپنے ذمہ لے لیجیے، ان کے گھرکا کرایہ ادا کردیجیے۔

(6) پندرہ علمائے دین کی مدد کیجیے، اسلام کے ان خادموں کو ہر موقع پر یاد رکھیے،مفتی،مصنف، لکھاری اورمدرس علمائے کرام کو خاص اہمیت وترجیح دیجیے، کتب کی اشاعت وتقسیم میں تعاون کیجیے، کتب خرید کر حوصلہ افزائی کیجیے۔

(7) پندرہ غریب امتیوں کے گھر راشن ڈلوادیجیے، ان کا قرض اتارنے میں مدد کیجیے، ان کے یوٹیلیٹی /بجلی/گیس وغیرہ کے بِل ادا کردیجیے، ان کے بچوں کی شادیوں میں مدد کیجیے۔

(8) پندرہ یتیم وبے سہارا یا غریب بچوں کی اسکول فیس ادا کیجیے، کسی ایک بچے کی پندرہ مہینے تک فیس اپنے ذمہ لیجیے ،انہیں اسکول بیگ دِلادیں، نیا یونیفارم لے دیں، لَنچ باکس یا پانی کا تھرماس دلا دیں۔

(9)پندرہ غریب علاقوں میں پانی کا انتظام کردیجیے، چند دوست مل کر یہ کام کرلیجیے، پندرہ مقامات پر پکی سبیل کا اہتمام کیجیے،پندرہ گھروں میں پانی کے ٹینکر ڈلوادیجیے، پندرہ دن کے پانی کا انتظام کردیجیے، ربیع الاول میں پندرہ دن پانی یا شربت کی سبیل لگائیے، پانی کے پندرہ گیلن یا بوتلیں تقسیم کردیجیے۔

(10) پندرہ دن راہِ خدا کے مسافر بنیے، تین دن کے پانچ قافلوں میں شریک ہوجائیے، پندرہ قافلوں میں سفر کیجیے، پندرہ مہینے کا سفر اختیار کیجیے اور عاشقان رسول کی صحبت میں دین سیکھیے سیکھائیے ۔

(11) پندرہ مسلمانوں کو نماز سیکھا دیجیے، طہارت کے مسائل بتائیے، وضووغسل کا طریقہ سیکھائیے، نماز کی شرائط وواجبات وسنن بتائیے، تلاوت کی درستی کروائیے۔

(12) اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربیﷺ کی پندرہ سنتوں پراستقامت کے ساتھ عمل شروع کیجیے، زہے نصیب تمام سنتوں پر عمل کی کوشش کیجیے، پندرہ لوگوں کو کسی ایک سنت پر عمل کے لیے تیار کیجیے۔

(13) پندرہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھیے، درود تاج پڑھیے، درود غوثیہ پڑھیے، درود رضویہ کا ورد کیجیے، گھروالوں اور دوست احباب کو بکثرت درود شریف پڑھنے کی ترغیب دیجیے۔

(14) پندرہ احادیثِ مبارکہ کی تحقیق کیجیے، موضوع ہونے سے متہم روایات کا حسن وضعف یا صحت ثابت کیجیے،حدیث کے نام سے مشہور اقوال کی حقیقت بیان کیجیے، حدیث مشہور ہونے والی من گھڑت روایات کا موضوع ہونا ظاہر کیجیے۔(نوٹ:یاد رہے کہ یہ کام صرف ماہرومحقق علمائے کرام کا ہے۔)

(15)سیرت النبی ﷺ پر پندرہ مضامین لکھیے، پندرہ ویڈیو کلپ بنائیے ،کچھ عنوانات یہ بھی ہوسکتے ہیں:15آیات قرآنی اور سیرت رسول اکرمﷺ، 15 احادیث کریمہ اور سیرت رسول اعظمﷺ، رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے 63سال(تاریخ کے آئینے میں) ، رسول اللہ ﷺ اور امت کی غم گساری ، معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کا مسیحا ، بچوں کے رسول عربیﷺ ، رسول اللہ ﷺنوجوانوں کی آئیڈیل شخصیت، دی نوبل پرافٹﷺ،رسول اللہ ﷺ کا معاشی نظام، ریاست نبوی کے خدوخال۔

عہد کیجیے کہ میلاد منائیں گے، سیرت اپنائیں گے۔ ان شاء اللہ

11صفرالمظفر1447ھ

مطابق6 اگست2025ء


پچھلے دنوں میرپورکشمیر مدرسۃ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت دستار بندی اجتماع منعقد کیا گیا جس  میں رمضان چغتائی مئیر میونسپل کارپوریشن ، عثمان خالد ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن ،ممبر ضلع کونسل اور شہر کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک سید عابد حسین شاہ صاحب پی آر او (یاسر سلطان) کے بیٹے سمیت دیگر عاشقان رسول کے درمیان مولانا ابو بکر نیلمی صاحب نے قرآن پاک کو حفظ کرنے کے فضائل پر بیان کیا۔

دستار بندی اجتماع میں مدرستہ المدینہ ایف تھری کے نابینا طالب علم محمد توقیر عطاری اور مدرستہ المدینہ ہال روڈ کے طالب علم سید ریحان عطاری کے تکمیل حفظ قرآن کرنے پر میرپور ڈویزن کے نگران سید ریاض حسین عطاری نے خوش قسمت طالب علم کی دستار بندی کی۔

یاد رہے : مدرستہ المدینہ ایف تھری کے نابینا طالب علم محمد توقیر عطاری اس مدرسے کے پہلے نابینا بچے ہیں جنہوں نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے ۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری) 


آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2024ء کو ”یوتھ ٹالک منعقد ہوا جس میں سندھ یونیورسٹی، لمس یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، مختلف کالجز و اسکول کے پروفیسرز، ٹیچرز اور کثیرتعداد میں اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے ”نوجوان یوتھ کے لئے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیاتِ مبارکہ میں کیا سبق ہے؟“ اس پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز مختلف اہم نکات پر حاضرین کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد سعد عطاری شعبہ تعلیم سٹی ذمہ دار حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان مشاورت اورشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی ہوئی۔

ابتداءً نگرانِ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ مولانا افضل عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں مدنی مشورے میں موجود رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحفے دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں  01 اکتوبر 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، صوبائی نگران و ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ قاری غلام عابد عطاری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 30 ستمبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اصلاحِ اعمال اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، صوبائی نگران  و ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً میٹنگ میں موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دیگر مدنی پھولوں سے بھی نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 ستمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران و ذمہ داران، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، نگرانِ شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری اور شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف اعتبار سے شعبے کی موجودہ اور سابقہ تمام کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور تحائف بھی دیئے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 ستمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز جنوری تا اگست 2024ء تک دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابل بھی کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے خصوصی طور پر صوبائی ذمہ داران کے بعض دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی پر گفتگو کی جبکہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)