دارالمدینہ کالج کا پہلا کیمپس 2022ء میں فیصل
آباد میں قائم کیا گیا تھا اور اب دعوتِ
اسلامی کے تحت عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا، کراچی میں بھی طالبات کے لئے پہلے کیمپس کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت کی اور والدین کو دارالمدینہ کالج
میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ گرلز کالج دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کرنے والا
ادارہ بھی ہے ۔حاجی فضیل رضا عطاری نے دارالمدینہ گرلز کالج کی اہمیت کو بیان
کیا۔
تقریب میں CEO دارالمدینہ ڈاکٹر محمد دانش اقبال عطاری، CEO فیضان اسلامک اسکول مولانا محمد زبیر عطاری مدنی، CEO دارالمدینہ کیمبرج اسکول مولانا فرازاحمد عطاری مدنی ،ڈائریکٹر بورڈ کے ممبران
اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد تمام مہمانوں کو دارالمدینہ گرلز کالج کا وزٹ بھی کروایا گیا، جہاں جدید طرز
پر تعمیر شدہ کلاس رومز، لیبارٹریز اور کمپیوٹر لیب بھی موجود ہے۔
CEO دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے اس موقع پر کہا: ہمارا مقصد
کوالیفائیڈ ٹیچرز کی زیرِ نگرانی، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم
کی جا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور اجتماعی دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔
واضح رہے! دارالمدینہ کالج میں طالبات کے لئے
مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے، جن میں میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر
سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز شامل ہیں۔
دارالمدینہ کا یہ منفرد تعلیمی نظام نہ صرف طلبہ
و طالبات کو دنیاوی کامیابی کے لئے تیار کرتا ہے بلکہ انہیں نیک اور باعمل مسلمان
بنانے پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔(رپورٹ:
مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)