1500 واں جشنِ ولادت منانے کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 02 تا 08 ستمبر 2025ء افریقی ممالک کا دورہ کریں گے۔

دورانِ دورہ مختلف ممالک میں ہونے والے اجتماعات میں بیانات کرنا، ذمہ داران کا مشورہ کرنا، مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات سے ملاقات کرنا اور دعوت اسلامی کے دیگر اداروں کا وزٹ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

شیڈول کی تاریخ اور ممالک کے نام:

٭02 اور 03 ستمبر: دار السلام تنزانیہ(Tanzania)

٭04 تا 06 ستمبر: ممباسہ کینیا (Mombasa Kenya)

٭07 اور 08 ستمبر: نیروبی کینیا (Nairobi Kenya)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 اگست 2025ء کو جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں لاہور میں قائم PCSIR سوسائٹی میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ایڈوکیٹ اور کیپٹن ریٹائرڈ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے، 1500 ویں جشنِ ولادت کی خوشی میں اپنی سوسائٹی کو سجانے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں 29 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق افسران میں سیکریٹری غلام یاسین بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری طارق قریشی، ڈپٹی سیکریٹری آصف اعجاز تنویری، ایڈیشنل سیکریٹری محمد حسین گھمرو، ڈپٹی سیکریٹری عبد الکریم ملک، سیکشن آفیسر شرافت علی، سیکشن آفیسر مشتاق احمد، سیکشن آفیسر محمد فاضل اور سیکشن آفیسر رانا ادریس شامل تھے۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بیان کیاجس میں انہوں نے میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے واقعات بتائے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے افسران اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں افسران نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 اگست 2025ء کو  میاں چنوں ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ رابطہ برئے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایک وفد کی صورت میں مختلف سرکاری و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران وفد میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایکسیئن میپکو (واپڈا) انجینئر ثاقب سلمان، ضلعی صدر جماعتِ اہلسنت و معروف بزنس ٹائیکون حاجی محمد رفیق تاج مغل اور SHO سٹی چوہدری محمود اختر سمیت دیگر اہم شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں 1500 ویں جشنِ ولادت کے موقع پر ہونے والے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پرمیاں چنوں کے ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری، تحصیل نگران آصف بشیر عطاری، تحصیل ذمہ دار محمد سیف اللہ عطاری اور شعبہ رابطہ برائے ہائی ویز کے ڈویژن ذمہ دار محمد یوسف عطاری موجود تھے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سرکاری و سماجی شخصیات کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رواں سال 2025ء میں  1500 ویں جشنِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے انتظامات کے سلسلے میں MQM پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارج سلیم میمن، آفاق احمد خان، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین، یوسی چیئرمین خلیل احمد اور یوسی 8A کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص آمد ہوئی جہاں میرپور خاص کے ذمہ دار زین عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران میرپورخاص ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم نے جشنِ آمدِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےپُرنور موقع پر عاشقانِ رسول کے جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی اور مرکزی شاہراہوں پر MQM پاکستان کی جانب سے جلوسوں کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپوں کے قیام سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے متعلق یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار زین عطاری نے جشنِ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر MQM پاکستان کی جانب سے کی جانے والے خدمات پر خوشی کا اظہار کیا اور وفد کے تمام شرکا کو ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میاں چنوں شیڈول کے دوران MPA رانا بابر حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے MPA رانا بابر حسین سے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، رواں سال 1500 واں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانا اور بالخصوص میاں چنوں میں چراغاں کرنا شامل تھا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے MPA کو اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری، نگرانِ تحصیل آصف بشیر عطاری، تحصیل ذمہ دار محمد سیف اللہ عطاری اور شعبہ رابطہ برائے ہائی ویز کے ڈویژن ذمہ دار محمد یوسف عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی دعو ت عام کرنے  کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوتھل، بلوچستان میں کنراج، لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سجادالرحمٰن سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کو اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے حوالے سے درخواست جمع کروائی اور مختلف نکات پر مشاورت کی۔

نگران اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنےکی دعوت دی اور 1500 واں جشنِ ولادت سرکاری طور پردھوم دھام سے منانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

آخر میں نگران اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سجادالرحمٰن کو”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان سٹی کے واسا آفس (WASA OFFICE) میں 28 اگست 2025ء کو اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد ہوا جس میں Office کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر آفیسرز سمیت اسٹاف کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے حضور پُرنور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے چند پہلوؤں کو ذکر کیا اور حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجنگ ڈائریکٹر سے دعوتِ اسلامی کے حوالے چند اہم امو رپر تبادلۂ خیال بھی کیا اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میرپور خاص، سندھ  29 اگست 2025ء:

نبی کریم حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کی خوشی میں میرپورخاص، سندھ میں قائم میرپور خاص پریس کلب اور دعوت اسلامی کی شراکت سے ”محفل میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس محفلِ میلاد میں خصوصی طور پر کمشنر فیصل احمد عقیلی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، نائب صدر اظہر کریم جیلانی، جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ، سینئر صحافی سلیم آزاد، واحد حسین پہلوانی، شوکت پنہور، امجد کاظمی، سندھ بار کونسل کے ممبر شیر محمد وسان، انجمن تاجران کے انیس الرحمٰن، امین میمن، آصف چوہدری اور سابق صدر پریس کلب احمد سعید قائم خانی نے شرکت کی۔

محفل میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ دوجہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عقیدت میں عشقِ مصطفیٰ سے بھر پور کلام پڑھے جبکہ علمائے کرام اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اپنے بیان میں عشقِ رسول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور دیگر علمائے کرام نے اپنے بیانات میں کہا کہ عشقِ رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہےجس میں جہالت کے اندھیروں کو علم، عدل اور اخلاق سے روشن کرنے کی ہدایت شامل ہے۔

علمائے کرام کا مزید کہنا تھا کہ آج کے معاشرتی مسائل کا حل حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے، معاشرے میں جھوٹ، ناانصافی، بے حیائی اور خود غرضی عام ہو چکی ہے جبکہ حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے عدل، امانت، صداقت اور خدمتِ خلق کی تعلیم دی، اگر ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھال لیں تو ایک مثالی اسلامی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

محفل کے اختتام پر حاضرین نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی شیڈول کے دوران اسپیشل ایجوکیشن کالج میں ڈیف اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

ذمہ داران میں موجود صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری اور پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے DO آفس میں عمر شریف سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے ”1500 ویں جشنِ ولادت“ کے سلسلے میں 5 ستمبر 2025ء کی شب ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: مولانا محمد دلشاد عطاری مدنی ڈویژن بہاولپور ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 ستمبر 2025ء کی شب بمطابق 12 ربیع الاول  1447ھ کو حضور سرورِ کونین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ ولادت کی خوشی میں جہلم، پنجاب میں قائم شیشہ گراؤنڈ ، نزد ریلوے ورکشاپ میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جس کا آغاز رات تقریباً 11 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوگا اور نعت خواں اسلامی بھائی پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ولادت کے متعلق کلام پڑھیں گے۔

تلاوت و نعت کے بعد وقتِ مناسب پر بیان شروع کیا جائے گا جس میں رکنِ شوریٰ عبدالوہا ب عطاری سرورِ دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے واقعات بیان کریں گے۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول شیشہ گراؤنڈ ، نزد ریلوے ورکشاپ، جہلم میں ہونے والے اجتماعِ میلاد ا میں شرکت کریں اور بڑی دھوم دھام سے 1500 واں جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ ولادت کی خوشی میں 5 ستمبر 2025ء کی شب بمطابق 12 ربیع الاول 1447ھ کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

اجتماعِ میلاد کا آغاز رات تقریباً 10 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوگا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں حضور پُرنور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے متعلق کلام پڑھے جائیں گے۔

تلاوت و نعت کے بعد رات تقریباً 12 بجے بیان شروع ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے واقعات بیان کریں گے۔

اسی طرح اگلے روز 6 ستمبر 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دوپہر 2:30 بجے ”جلوسِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ضلع کونسل سے روانہ ہوکر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ میلاد اور ضلع کونسل سے روانہ ہونے والے جلوسِ میلاد میں شرکت کریں نیز بڑی دھوم دھام سے 1500 واں جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)