امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں کہ ”امامت کورس دعوتِ اسلامی کا امتِ مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے“ ۔

اسی سلسلے میں گورنمنٹ سے الحاق شدہ کنزالمدارس بورڈشعبہ امامت کورس دعوتِ اسلامی کے تحت امامت کورس بی لیول میں داخلے جاری ہیں جس کا آغاز 15 ستمبر 2025ء کو مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ سیم نالہ لاہور روڈ شیخوپورہ لاہور میں ہوگا نیز اس کورس کا دورانیہ تقریباً 5 ماہ کا ہوگا۔

کورس میں داخلے کی شرائط

٭میٹرک/مساوی تعلیم ٭ قرآن مجید درست مخارج کے ساتھ پڑھنا آتا ہو٭ عمر 18سال سے کم اور 45 سال سے زیادہ نہ ہو٭ اردو لکھنا پڑھنا جانتاہو۔

کورس کی خصوصیات

وضو، غسل، تیمم ، نماز، نمازِ جنازہ، عیدین کی نماز، امامت کے ضروری مسائل، فنِ تجوید، فن تدریس، قراٰنِ مجید (ترتیل، تدویر، حدر) مشق، سیرت، عقائد اور تنظیمی تربیت۔(رپورٹ:مولانا محمد شاہد محمود عطاری مدنی، معلم شعبہ امامت کورس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں!

0310-0002526/ 0317-6027967/ 0301-3665238


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں 1 ستمبر 2025ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم HASSAN ACADEMY SPECIAL EDUCATION کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے اکیڈمی اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 1500 سالہ اجتماعِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


1 ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع DEWA Institute of Special Education کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے اسکول اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 1500 سالہ اجتماعِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 3 ستمبر 2025ء کو ”اجتماعِ میلاد و اجتماعِ تقسیمِ اسناد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیّد صاحبان، علمائے کرام، سرپرست حضرات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عبد الباسط عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور ختمِ قراٰن“ کے حوالے سے بیان کیاجس میں انہوں نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں شرکا کو بتایا۔بعدازاں قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 1500 سالہ جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں عاشقانِ رسول نے ماہِ اگست 2025ء میں زمین کے ساتھ ساتھ سمند میں بھی جلوسِ میلاد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نکالا ۔

اسی طرح عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راوں سال 2025ء میں 1500 سالہ جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ایک منفرد انداز میں پہلی بار England اور Wales UK کی فضاؤں میں ہوائی جہاز کے ذریعے جشنِ میلاد منایا گیا۔

نگرانِ Wales UK سیّد فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہوائی جہاز میں مرحبایا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں کے ساتھ میلاد شریف کا والہانہ استقبال کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 ربیع الاول وہ عظیم دن ہے جس میں ہمارے پیارے نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سارے جہان کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔

رواں سال 2025ء میں سرورِ کونین، حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کو 1500 سال مکمل ہو رہے ہیں جس کی خوشی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اگست 2025ء کو Cardiff Wales UK کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ”بوٹ جلوسِ میلاد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام کیا گیا۔

عاشقانِ رسول نے کروز بوٹ (کشتی) میں سوار ہوکر دریا کنارے اور فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مرحبایا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی Wales UK کے تحت پہلی مرتبہ کشتیوں میں جلوس نکالنا میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کا ایک انوکھا انداز میں جو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عقیدت و محبت کو ظاہر کرتا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی:

حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کا اظہار کرنے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا 1500 واں جشنِ میلاد منانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 12 ربیع الاول 1447ھ بمطابق 6 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ نکالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے دوپہر تقریباً 3 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد نکلے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوں گے۔

اس مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہزاروں عاشقانِ رسول سبز پرچم اٹھاکر مرحبایا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف مقامات سے گزریں گے اور عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جشن منائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی:

مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا۔

اس نشست کا مقصد مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرنا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

رکنِ شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے اپنے بیان میں خدمتِ دین کے اہم اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکا نے سوالات بھی کئے جس پر رکنِ شوریٰ نے ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے مفید مشورے دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حضور نبیِ کریم، حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام جہان کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں، یقیناً آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے رہنمائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ میلاد کی خوشی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش میں ”میلاد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے لیکچرارز، اسٹوڈنٹس اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس ”میلاد اجتماع“ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو میلاد شریف کے واقعات بتائے اور انہیں بھی سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے 12 ربیع الاول 1447ھ کے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 ستمبر 2025ء بروز جمعرات عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز رات 09 بجے تلاوتِ قرآن و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جس کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع کو مدنی چینل بنگلہ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام شاہ جہانانی شاہ مزار میدان، مدام بی بی ہاٹ، سیتاکنڈا، چٹاگانگ، بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول کو شرکت کی دی جاتی ہے۔


15 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نیو زی لینڈ کی نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور دینی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر درج ذیل اہم امور پر مشاورت ہوئی:

٭12 ربیع الاول کی رات کو آن لائن بیان اور سیشن کرنا٭گھر گھر محفلِ نعت کا انعقاد٭دعوتِ اسلامی کے فنڈ کے لئے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد٭تفسیر کلاسز ٭مدرسۃ المدینہ گرلز کے ایڈمشنز میں اضافہ کرنا٭فیملی اجتماع منعقد کرنا٭گرینڈ میلاد اجتماع کا انعقاد اور اس کی تیاری۔


13 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

اس موقع پر مختلف دینی امور اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز چند اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ 8دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ ٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فائنل لسٹ تیار کرنا٭محفلِ نعت کی بکنگ، شیڈول اور ان محافل کے لئے اہداف طے کرنا٭اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع٭گرینڈ میلاد اجتماع کی تیاری ٭شعبہ مدنی کورسز کے تحت ماہانہ ایک سیشن کروانا٭عرس اعلیٰ حضرت اور فیملی اجتماع٭عاشقانِ رسول کی مساجد میں اہم دینی سرگرمیوں کا جائزہ٭انگلش سیشن کے لئے اسلامی بہن تیار کرنا۔