دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 16 ستمبر 2023ء بمطابق 12 ربیع الاول 1446ھ  کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان ”اجتماع میلاد“ کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ نعت شریف کے بعد شیخ طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سنتوں بھرا بیان اور مدنی مذاکرہ فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے میں سوال جواب کا سلسلہ ہوگا۔

مدنی مذاکرے کا اختتام سحری کے وقت ہوگا جس کے بعد عاشقانِ رسول کو لنگر میلاد پیش کیا جائے گا۔

سحری کے بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقانِ رسول اُس گھڑی کا استقبال کریں گے جس میں ”وجہ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دنیا میں جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام اور خصوصی دعا پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا ہوگا۔

12 ربیع الاوّل کے دن بعد نماز فجرپُر ذوق محفل ”پرنور ہے زمانہ صبح شب ولادت“ منعقد ہوگی۔ نماز ظہرکےبعد تقریباً 3:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ”جلوس میلاد“روانہ ہوگا جس کا اختتام نماز عصر کی ادائیگی کے ساتھ فیضانِ مدینہ کراچی میں ہی ہوگا۔