پیارے اسلامی بھائیوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تین باتوں میں تعلیم فرمانا اسلام کے پیغمبر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات مسلمانوں کےلئے رہنمائی اور ہدایت کا ایک مکمل مجموعہ ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر پہلو میں ہمیں ایسا نمونہ ملتا ہے جو انسانیت کےلئے بہترین اصول فراہم کرتا ہے اس مضمون میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین اہم باتوں میں تعلیم کو بیان کریں گے جن کا ذکر احادیث میں ملتا ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے حق اور سچ بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

الحدیث نمبر 1: حضرت معاذبن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہے کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوۓ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ پاک سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرتا ہو پانچوں نمازیں اور رمضان کے روزے اداکرتا ہوں وہ بخشا جاۓ گا میں نے عرض کیا کہ میں لوگوں کو یہ بشارت نہ دے دوں فرمایا انہیں رہنے دو کہ عمل کرتے رہیں *(مراۃ المناجیح ،جلد نمبر 1 کتاب الایمان الحدیث نمبر 42)

الحدیث نمبر 2: حضرت عباس بن عبدالمطلب سے روایت ہے فرماتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ پاک کے رب ہونے اسلام کے دین ہونے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہو گیا (مراۃ المناجیح جلد نمبر1 کتاب الایمان الحدیث نمبر 7)

الحدیث نمبر 3 : حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پالے گا (1)اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمام ماسوا سے زیادہ پیارے ہوں (2)جو بندے سے صرف اللہ عزوجل کیلئے محبت کرے (3) جو کفر میں لوٹ جانا جبکہ رب نےاس سے بچالیا ایسا براجانے جیسے آگ میں ڈالا جانا

(مراۃ المناجیح ،جلد 1 کتاب الایمان الحدیث نمبر 6)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین