مبین علی (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو! نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے بہت سی احادیث میں
صحابہ کرام کے ذریعے ہماری تربیت فرمائی ہے. نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ
وسلم کا انداز تربیت بہت ہی احسن اور مشفقانہ تھا.سیرت نگاروں نے اس باپ کی صراحت
کی ہے نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے جس طرح صحابہ کرام کی تربیت فرمائی اس کی
مثال نہیں ملتی. آئیے!آج ہم ان احادیث کو پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں جن میں نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے تین چیزوں سے تربیت فرمائی ہے:
(1)
تین چیزیں ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں:نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین چیزیں ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں(1)لالچ
جس کی اطاعت کی جائے(2)خواہش جس کی پیروی کی جائے(3)بندے کا اپنے عمل کو پسند کرنا
یعنی خود پسندی (مجمع الزوائد،کتاب الایمان،حدیث 313،جلد 1،صفحہ 269)
(2)
تین لوگوں سے اللہ کلام نہ فرمائے گا:نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بروز قیامت تین قسم کے لوگوں سے اللہ
عزوجل نہ کلام فرمائے گا نہ انہیں پاک کرے گا نہ ان کی طرف نظر فرمائے گا اور ان
کے لیے دردناک عذاب ہوگا.(1)بوڑھا زانی(2)جھوٹا بادشاہ (3)متکبر فقیر.(صحیح
مسلم،کتاب الایمان،صفحہ 96،حدیث 296)
(3)
تین چیزوں سے بَری جنت میں داخل ہوگا:نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو بندہ روح کے جسم سے جدا ہوتے وقت تین
چیزوں سے بَری ہوگا وہ جنت میں داخل ہوگا. (1)تکبر (2)قرض اور (3)خیانت.(المستدرک،
کتاب البیوع،حدیث 2264،صفحہ 324،جلد 2)
(4)
تینوں قسم کے جنتی لوگ:نبی کریم صلی
اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایاجنتی لوگ تین قسم کے ہیں(1)عدل کرنے
والا حاکم جسے توفیق دی گئی ہو(2)رحم دل انسان جو اپنے رشتہ داروں کے لیے نرم دل
ہو اور (3)وہ پاک دامن مسلمان جو عیال دار ہونے کے باوجود سوال کرنے سے بچنے والا
ہو.(ریاض الصالحین،جلد 3،صفحہ 629،630)
(5)
تین لوگ اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے:حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی
اللہ تعالی اس کو اپنے عرش کے نیچے اس دن سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی
سایہ نہ ہوگا (1)تکلیفوں کے باوجود وضو کرنا (2)اندھیروں میں پیدل مسجد تک جانا
اور(3)بھوکے کو کھانا کھلانا.(کنز العمال،جلد 20،صفحہ 368)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو!ہمارے معاشرے میں تعلیم تو بہت ہے مگر تربیت کی کمی ہے ہمیں تعلیم
کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی فروغ دینا چاہیے اللہ عزوجل ہمیں ان احادیث پر عمل کرنے
اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم