کراچی:

حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کا اظہار کرنے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا 1500 واں جشنِ میلاد منانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 12 ربیع الاول 1447ھ بمطابق 6 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ نکالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے دوپہر تقریباً 3 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد نکلے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوں گے۔

اس مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہزاروں عاشقانِ رسول سبز پرچم اٹھاکر مرحبایا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف مقامات سے گزریں گے اور عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جشن منائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی:

مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا۔

اس نشست کا مقصد مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرنا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

رکنِ شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے اپنے بیان میں خدمتِ دین کے اہم اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکا نے سوالات بھی کئے جس پر رکنِ شوریٰ نے ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے مفید مشورے دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حضور نبیِ کریم، حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام جہان کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں، یقیناً آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے رہنمائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ میلاد کی خوشی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش میں ”میلاد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے لیکچرارز، اسٹوڈنٹس اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس ”میلاد اجتماع“ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو میلاد شریف کے واقعات بتائے اور انہیں بھی سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے 12 ربیع الاول 1447ھ کے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 ستمبر 2025ء بروز جمعرات عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز رات 09 بجے تلاوتِ قرآن و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جس کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع کو مدنی چینل بنگلہ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام شاہ جہانانی شاہ مزار میدان، مدام بی بی ہاٹ، سیتاکنڈا، چٹاگانگ، بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول کو شرکت کی دی جاتی ہے۔


15 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نیو زی لینڈ کی نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور دینی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر درج ذیل اہم امور پر مشاورت ہوئی:

٭12 ربیع الاول کی رات کو آن لائن بیان اور سیشن کرنا٭گھر گھر محفلِ نعت کا انعقاد٭دعوتِ اسلامی کے فنڈ کے لئے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد٭تفسیر کلاسز ٭مدرسۃ المدینہ گرلز کے ایڈمشنز میں اضافہ کرنا٭فیملی اجتماع منعقد کرنا٭گرینڈ میلاد اجتماع کا انعقاد اور اس کی تیاری۔


13 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

اس موقع پر مختلف دینی امور اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز چند اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ 8دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ ٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فائنل لسٹ تیار کرنا٭محفلِ نعت کی بکنگ، شیڈول اور ان محافل کے لئے اہداف طے کرنا٭اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع٭گرینڈ میلاد اجتماع کی تیاری ٭شعبہ مدنی کورسز کے تحت ماہانہ ایک سیشن کروانا٭عرس اعلیٰ حضرت اور فیملی اجتماع٭عاشقانِ رسول کی مساجد میں اہم دینی سرگرمیوں کا جائزہ٭انگلش سیشن کے لئے اسلامی بہن تیار کرنا۔


لورپول کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اہم مدنی مشورہ 12 اگست 2025ء کو  منعقد ہوا جس میں دینی سرگرمیوں اور ان کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں درج ذیل امور پر مشاورت کی گئی:

٭سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کی تیاری٭اجتماعات کے لئے کمیونٹی ہال کا انتظام اور اس میں پیش آنے والے مسائل کا حل٭مشاورت ٹیم تیار کرنا٭8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ٭گھر درس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭انگلش اجتماع اوراجتماعِ میلاد ٭محفلِ نعت کا شیڈول اور اس میں شرکت کرنا۔


11 اگست 2025ء:

کینٹربری کاؤنسل کی نگران، اوبرن کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں دینی سرگرمیوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں درج ذیل امور پر گفتگو ہوئی:

٭8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فائنل لسٹ کی تیاری٭محفل نعت کی بکنگ ٭شیڈول اور ہر محفل کے اہداف طے کرنا٭اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد٭گرینڈ میلاد اجتماع کی تیاری اور آئندہ کے اہداف٭شعبہ مدنی کورسز کے تحت ماہانہ ایک سیشن کروانا٭عرسِ اعلیٰ حضرت اور فیملی اجتماعات منعقد کروانا۔


5 اگست 2025ء:

ویسٹرن ایشیا اور سینٹرل ایشیا سب کانٹینینٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 5 اگست 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت، سابقہ سب کانٹینینٹ نگران اور دو عالمی مبلغات اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شام (Syria) میں دینی کام کس طرح انجام دیا جائے؟٭مبلغات اپنے عزیز و احباب کے درمیان ماہانہ اجتماع و مدرسۃ المدینہ بالغات کا اہتمام کریں٭آئندہ مزید دینی کاموں کے لئے کیا طریقہ اپنایا جائے؟ نیز اس کے لئے رکنِ شوریٰ سے رہنمائی لینے کا طے کیا گیا٭کرغستان اور روس وغیرہ میں دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی گئی تاکہ وہاں بھی دین کی اشاعت کو فروغ دیا جا سکے۔

4 اگست 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 اگست 2025ء کو بذریعہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ساؤدرن افریقہ کی رکن عالمی مجلس مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں انگولہ (سینٹرل افریقہ میں واقع ملک) میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی۔اسی طرح دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹس پر پوسٹ بنا کر وائرل کرنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے قریبی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور ان اسلامی بہنوں سے رابطہ قائم کرکے دینی کاموں کا آغاز کرنے کے اہداف طے کئے۔


پاکستان، جولائی 2025ء:

جولائی 2025ء کے دوران پاکستان بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے دینی کاموں کی کارکردگی کافی نمایاں رہی۔ اس ماہ مختلف دینی پروگرامز، ٹریننگ سیشنز اور دینی سرگرمیوں میں ہزاروں اسلامی بہنوں نے حصہ لیا نیز دین سے محبت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید بڑھایا۔

ماہِ جولائی 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 21 ہزار 240 ( 1, 21, 240)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 33 ہزار 612 ( 2, 33, 612)۔

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:13 ہزار 579 ( 13, 579)۔

٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 15 ہزار 302 ( 1, 15, 302)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 480 ( 11, 480)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 24 ہزار 606 ( 4, 24, 606)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:31 ہزار 305 ( 31, 305)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 43 ہزار 431 ( 7, 43, 431)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:2 لاکھ 1 ہزار 953 ( 2, 1953)۔

٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:5 ہزار 477 ( 5, 477)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:69 ہزار 836 ( 69, 836)۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اگست 2025ء کو کراچی کے ڈیف ذمہ  داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار عمران عطاری نے 1500 واں جشنِ ولادت کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔

سٹی ذمہ دار نے 12 ویں شریف کی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اجتماعِ میلاد میں 1500 اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانے اور مرکزی جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)