کسی دانا سے مراد ہے کہ تین چیزیں غم آلام کو دور کر دیتی ہے اللہ تعالی کا ذکر ،اللہ تعالی کے دوستوں کی ملاقات ،دانا حضرات کی گفتگو(اچھے ماحول کی برکتیں صفحہ39 مکتبۃ المدینہ)آئیے ہم چند حدیث پاک ملاحظہ فرماتے ہیں:

(1)فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کہ جس میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پا لے گا اللہ اور رسول تمام ماسوا سے پیار ےہوں، جو بندے سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے ،جو کفر میں لوٹ جانا جب کہ رب نے اس سے بچا لیا ایسا برا جانے جیسے آگ میں ڈالا جانا۔(مراۃ المناجیح حدیث,6 جلد1 صفحہ 40)

(2)روایت ہے کہ حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے قیامت کے دن تین شخص مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے ایک وہ غلام جو اللہ کا حق اور اپنے مولا کا حق ادا کرتا رہے اور ایک وہ شخص جو کسی قوم کی امامت کرے اور وہ اس سے راضی ہو اور ایک وہ شخص جو ہر دن رات پانچوں نمازوں کی اذان دے۔(مراۃالمناجیح, جلد(1) حدیث.615 صفحہ 391)

(3)روایت ہے حضرت ابو اسامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کہ تین شخص ہیں جن سب کی ذمہ داری اللہ پر ہے ایک وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے وہ خدا کی ذمہ داری میں ہے حتی کہ اسے موت آجائے تو جنت میں داخل فرما دے یا اجر وغنیمت کا مال لے کر واپس کرے اور ایک وہ شخص جو مسجد کی طرف چلے وہ اللہ کی ذمہ داری میں ہے اور ایک وہ شخص جو اپنے گھر میں سلام سے جائے اور اللہ تعالی کی ذمہ داری میں ہے۔(مراۃالمناجیح جلد 1 حدیث 682 صفحہ 421)

(4)سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین چیز کی وصیت فرمائی کہ انہیں موت تک کبھی نہ چھوڑو ۔ہر مہینے تین دن کے روزے، چاشت کی نماز اور وتر پڑھ کر سونا۔(صحیح بخاری حدیث 1178)

(5)رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تین آدمیوں کی دعا ان کے سر سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی وہ شخص جو لوگوں کا امام بنے حالانکہ لوگ اسے نا پسند کرتے ہوں وہ عورت جو اس حال رات گزارے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو وہ دو بھائی جو باہم جھگڑا کریں۔(ابن ماجہ 971)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دونوں جہاں کی بھلائیاں عطا فرمائے آمین بجاہ النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم