دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی : 9 ستمبر کو
اسلام آباد میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوگی
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ
اہتمام 9 ستمبر 2025ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر (Jinnah Convention Centre) میں ”1500 ویں تقریبِ میلاد اور سالانہ
تقریبِ تقسیمِ اسناد“کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق بعد نمازِ عشا تقریباً 9 بجے
تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوگا جس کے بعد حضور نبیِ کریم، خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے
گا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی دارالافتاء اہلسنت
دعوتِ اسلامی کے ہیڈ ، شیخ
الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی ہوں گے جبکہ علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم
شخصیات، سرپرست حضرات، اسٹوڈنٹس اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود ہوں گے۔