15اگست کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائیں
اسلام
کے امن و سلامتی پر مبنی پیغام کو عام کرنے اور امتِ مسلمہ کی اخلاقی و روحانی بیداری
کے لیے کوشاں عالمگیر دینی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کا تربیتی سفر پوری وُسعت کے ساتھ
جاری ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 15اگست 2026ء (02ربیع
الاوّل 1448ھ)
کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار ”مدنی مذاکرے“ کا انعقاد کیا
گیا۔
اس
بابرکت نشست کی باقاعدہ شروعات قرآنی آیات کی تلاوتِ اور بارگاہِ رسالت مآب صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت و احترام سے نذرانۂ نعت پیش کرکے کی
گئی۔ تقریب کا اصل حُسن و بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی
موجودگی تھی۔
مذاکرے
کا سب سے اہم اور حلم و حکمت سے لبریز حصہ سوال و جواب کا سیشن تھاجس میں امیرِ
اہلِ سنّت نے اجتماع میں موجود افراد اور آن لائن موصول ہونے والے دینی، فقہی اور
تربیتی سوالات کے معقول و دلنشین جوابات عطا فرمائے۔ اس دلکش گفتگو کے دوران انہوں
نے اصلاحِ معاشرہ، والدین سے حسنِ سلوک اور دینی و فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کے حوالے سے اہم حکمتیں اور نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:جلوسِ میلادمیں لنگرِ میلاد(کھانے پینے کی چیزیں) کس طرح
لوگوں تک پہنچائیں؟
جواب:
جلوس ِمیلاد میں لنگرِ میلاد( یعنی کھانے پینے کی چیزیں)لُٹانے یا پھینکنے کے بجائے ہاتھوں میں دیں تاکہ رزق ضائع نہ ہو۔
سوال: بالخصوص نوجوان نسل میں عدمِ برداشت اور
غُصّہ عام ہے، اس کا کیا حل ہے ؟
جواب: غُصّہ تو ایک دن کے بچے کو بھی آتا ہے ،وہ رو کر اپنے
غُصّے کا اظہار کرتا ہے۔ ،بڑھاپے میں غُصّہ بڑھ جاتا ہے، بہر حال ہر عمر میں غُصّہ
آتا ہے ،غُصّہ آنا مسئلہ نہیں ،بلکہ اسے ٹھنڈا کس طرح کرنا ہے(یعنی غُصّہ
کنٹرول کیسے کرناہے؟)، یہ اہم بات ہے ،جہنم میں ایک دروازہ ہے جو اُن لوگوں کے لیے خاص ہے(یعنی اس کے ذریعے وہ
جہنم میں داخل ہوں گے ) جن کا غُصّہ کسی گناہ کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے ۔غُصّہ آنا بعض اوقات نجات کا باعث ہوتا ہے جیسے غُصّہ آیا اور اللہ پاک کی رضا کے
لیے اسے قابو کر لیا تو بندہ ثواب کا حقدار ہو جاتا ہے ،یہ نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جانے والی ہے ۔بہترین
گھونٹ غُصّے کا گھونٹ پینا ہے ۔یہ محاورہ
ہے ،یہ کوئی مائع چیز نہیں کہ اسے بندہ پانی کی طرح پی جائے بلکہ اس سے مراد یہ ہے
کہ بندہ غُصّے کو کنٹرول کر لے ۔ غُصّہ پینے والے اللہ پاک کے پیارے ہیں ۔غُصّہ
آئے تو بندہ وضو کر لے کہ غُصّہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے بنا ہے اور
پانی آگ کو بجھاتا ہے ۔ فرمانِ مصطفی( صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم)ہے:اللہ پاک کے نزدیک غُصّے کا گھونٹ
پینے سے زیادہ کسی گھونٹ کا ثواب نہیں جسے بندہ اللہ پاک کی رضا
کے لئے پی لے۔( ابن ماجہ، 4/463، حدیث 4189)
مکتبۃ المدینہ کے رسالے غُصّے
کا علاج کا مطالعہ کریں اور اس سے
درس دیں،بالخصوص جہاں لڑائی جھگڑے ہوتے
ہوں وہاں یہ رسالہ تقسیم کریں اور مکمل
پڑھنے کی ترغیب دِلائیں ۔
سوال: ظلم سے بچنا کیوں ضروری ہے ؟
جواب: ظلم گناہِ کبیرہ حرام اور
جہنم میں لے جانے والا کام ہے ،ظلم قیامت
کا اندھیرا ہے، ظلم سے بچیں ۔
سوال: اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ علیہ کو بچپن میں گھر میں کس لقب سے پکارا جاتا تھا
؟
جواب: اَمّن میاں ۔ گھر میں ایک بچہ اَمّن میاں
بھی ہونا چاہئے تاکہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ
علیہ کی یاد تازہ ہوتی رہے ۔
سوال: مدنی
پرچم کی اب کیا تنظیمی اصطلاح ہے ؟
جواب: میلادی
جھنڈا۔
سوال: بچوں
کے ساتھ مذاق کرنا کیسا؟
جواب:تابعی بزرگ حضرت محمد بن منکدر رحمۃ اللہ علیہ کا
فرمان ہے:’’ بچوں کے
ساتھ زیادہ مذاق نہ کرو ،ورنہ ان کے دل سے تمہاری عزت جاتی رہے گی ۔‘‘بچوں سے زیادہ فری نہ ہوں۔(ان سے قدرے سنجید ہ رہیں) ، ورنہ
مسائل ہو سکتے ہیں ۔
سوال: اچھی ملازمت
پانے کے لیے کوئی روحانی علاج بتا دیں ؟
جواب:سورۂ مزمل شریف تین بار (اول آخر 11 بار درود شریف) پڑھئے پھر
حلال روزی اور اچھی نوکری ملنے کے لئے دعا کیجئے۔(تا حصول مراد روزانہ بعد نماز عشاء)
سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ ” اچھا بولنے سُننے کے فائدے “ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”اچھا بولنے سننے کے فائدے “ پڑھ یا سُن لے، اس کو اچھا بولنے اور سننے کی توفیق عطا
فرما، اُس کا ظاہر و باطن اچھا کر اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم
ڈی ایچ
اے صفہ یونیورسٹی (DHA
Suffa University) کے اسٹوڈنٹس اور دعوتِ اسلامی
کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پروفیسر صاحبان اور فیکلٹی ممبران کے لیے ایک سیمینار
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس
سیمینار میں خصوصی بیان عالمی مذہبی اسکالر مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
اس
سیمینار کا انعقاد آج مؤرخہ 18اگست 2026ء بروز منگل دوپہر 1:20 سے 2:45 تک مین آڈیٹوریم،
D.H.A
صفہ یونیورسٹی (آف
خیابانِ طفیل، ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن، کراچی) میں ہوگا۔
اس
پروگرام کا انعقاد D.H.A صفہ یونیورسٹی کے طلباء (Students
DSU) اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبے ”جامعۃ المدینہ“ کے زیرِ اہتمام فاروق آباد میں تیسرا
سالانہ عظیم الشان عرسِ اعلیٰ حضرت نہایت مہذب و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب
میں علما، مشائخ، اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
برصغیر
کے عظیم عالم دین مجددِ دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ
الرحمۃ
کی دینی، علمی اور تجدیدی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس روحانی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے دارالافتاء کے ممتاز عالمِ دین استاذ
الحدیث مولانا مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ مفتی صاحب نے اپنے بیان
میں اعلیٰ حضرت علیہ
الرحمۃ
کے عشقِ رسول، علمی مقام اور سنتِ نبوی پر پابندی کے روشن پہلوؤں کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کی پوری زندگی سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ترویج و اشاعت اور امت کی اصلاح میں
گزری اور آج بھی ان کی تصانیف بالخصوص فتاویٰ رضویہ دنیا بھر کے علما کے لیے ہدایت
کا سرچشمہ ہے۔
درسِ
نظامی کے طلباء کی دستارِ بندی تقریب کا سب سے روح پرور لمحہ درسِ نظامی (عالم
کورس)
مکمل کرنے والے طلبائے کرام کی دستارِ بندی تھی۔ مفتی ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اساتذۂ کرام نے فارغ التحصیل علمائے
کرام کے سروں پر دستار سجائی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔
دستاربندی
کے بعد عالمِ اسلام کی سلامتی، پاکستان کی ترقی و استحکام اور دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں برکت کے لیے خصوصاً دعا کی گئی۔
کنز المدارس بورڈ اور جامعۃ الازہر کے درمیان تعلیمی
و تحقیقی تعاون پر معاہدے دستخظ کئے گئے
گزشتہ
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوری مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے
دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کےہمراہ مصرکے Capital City قاہرہ میں موجودعظیم دینی درسگاہ جامعۃ الازہر کا دورہ کیا جہاں جامعۃ
الازہر کے President
ڈاکٹر سلامہ داؤد، میجرجنرل وائل بخیت،پروفیسر عبدالدائم نصیر،انجینئر محمد
عبدالغفارمنصور ودیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران نگران شوری اور رکن شوری نے
دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن کونسل کے تحت ہونی والی ہمہ جہت تعلیمی خدمات کے حوالےسے
آگاہی دی اور مختلف امورپر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو
سراہتے ہوئے اظہار مسرت فرمایا اور دعاؤں سے نوازا۔
اسی
دوران دار المدینہ یونیورسٹی کے چانسلر اور کنز المدارس بورڈ کے President مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اورجامعۃ الازہر کے President ڈاکٹر سلامہ داؤد نے جامعۃ الازہر، دارُ المدینہ یونیورسٹی اور کنز المدارس بورڈ کے
درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی دستخط بھی کئے۔
دارُ
الافتاء اہلسنت (دعوتِ
اسلامی)
کے ذیلی شعبے ”افتاء فنانس کمیٹی (IFC)
اور
مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre)“ کی
جانب سے 08 تا 11 نومبر 2025ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”فقہی
ورکشاپ“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکا کو شیئرز مارکیٹ سے متعلق فقہی
مسائل اور دیگر سرگرمیوں کی معلومات سے آگاہ کرنا تھاجس کے لئےروزانہ مختلف سیشن
منعقد ہوتے رہیں۔
پہلے
سیشن میں جناب جواد حیدر ہاشمی نے ” Understanding
PSX Ecosystem & Post-Trade Infrastructure“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔
دوسرے
سیشن میں مولانا طلحہٰ بلال صدیقی نے شیئرمارکیٹ کے حوالے سے اہم چیزوں پر روشنی
ڈالی۔
ورکشاپ
کے تیسرے سیشن میں فنانس پروفیشنلز اور دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام کے
درمیان Meet
UP ہوا جس میں شیئر مارکیٹ کے حوالے سے مبہم
اور تفصیل طلب موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چوتھے
سیشن میں اختتامی نشست ہوئی جس میں مفتی علی اصغرعطاری نے شیئر مارکیٹ کے حوالے سے
کلام کیا اور اس کے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگوکی۔اس کے علاوہ مفتی صاحب نے
ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد، آئندہ کا لائحہ عمل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
اس
سیمینار میں شریک ہونے والے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام کے اسماء درج ذیل ہیں:
مفتی
علی اصغر عطاری (چیئرمین
فنانس کمیٹی دارالافتاء اہلسنت)، مفتی سجاد عطاری مدنی (رکن فنانس کمیٹی دارالافتاء اہلسنت)، مفتی
ساجد عطاری مدنی (رکن
فنانس کمیٹی دارالافتاء اہلسنت)، مفتی جمیل عطاری (رکن
مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ دارالافتاء اہلسنت)، مولانا سید مسعود عطاری (ناظم
الامور مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی)، مولانا فرحان عطاری (کوآرڈینیٹر مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ
دارالافتاء اہلسنت)، مولانا عابد عطاری (نگران شعبۂ
تحقیق مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی)، مولانا رضا محمدعطاری (ناظم
الامور دار الافتاء اہلسنت کھارادر برانچ)، مولانا بلال عارف عطاری،
مولانا عبد الوحید عطاری، مولانا ذیشان عطاری، تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی (Specializing
in Fiqh and Islamic Economics) کے اسٹوڈنٹس، ان کے علاوہ ایک
نشست میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی شریک ہوئے۔
جنت ایک ایسی جگہ کا نام ہے جہاں نہ غم ہے نہ خوف، نہ بیماری ہے نہ تھکن،
نہ ٹوٹنے والے رشتے نہ بچھڑنے والے اپنے، یہ وہ جگہ ہے جہاں اللہ پاک اپنے نیک
بندوں کو ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابی، عزت اور راحت عطا فرمائے گا۔
جنت کی سب سے بڑی نعمت نہ محلات ہیں نہ درخت،
بلکہ اللہ پاک کا دیدار ہے جس کے سامنے ساری نعمتیں پھیکی پڑ جاتی ہیں ، جو لمحہ
اللہ پاک اپنے بندوں سے راضی ہوکر انہیں جنت میں بلائے گا وہ کامیابی کا سب سے بڑا اعلان ہوگا۔
جنت اور اس کی نعمتوں کے متعلق معلومات حاصل
کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”جنت کی بہاریں“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو
اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”جنت کی بہاریں“ پڑھ
یا سن لے اُس کو اپنی رحمت سے ماں باپ اور خاندان سمیت جنتُ الفردوس میں بے حساب
داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
09 نومبر کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”قافلہ اجتماع“ منعقد ہونے جارہا ہے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ماہ نومبر 2025ء کو ”ماہ مدنی قافلہ “ کے طور
منارہی ہے اور اسی سلسلے میں مختلف شہروں میں قافلہ اجتماعات منعقد کئے جارہےہیں
اور عاشقان رسول راہِ خدا کے مسافر بن رہے ہیں۔
09
نومبر 2025ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”قافلہ اجتماع“ منعقد ہونے جارہا ہے اس
اجتماع میں خصوصی خطاب مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
بیان کا آغاز بعد نماز عشاء رات 09:30 بجے
ہوگا۔ اجتماع کے اختتام پر 03دن، 12 دن، 01 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سفر کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
حیدر آباد کے قافلہ اجتماع میں نگران شوریٰ حاجی
عمران عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 07 نومبر
2025ء بروز جمعۃ المبارک باغ مصطفٰے گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 08 حیدر آباد میں عظیم
الشان قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
اس اجتماع میں خصوصی بیان دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں
گے۔
بیان کا آغاز بعد نماز عشاء رات 09:30 بجے
ہوگا۔ اجتماع کے اختتام پر 03دن، 12 دن، 01 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سفر کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا ایک
ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب محنت
و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند
مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”تفسیر نورُ العرفان سے 85 مدنی
پھول(قسط 08)“ تیار
کیا ہے۔شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
اس ہفتے عاشقانِ رسول کو رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”تفسیر نورُ العرفان سے 85 مدنی پھول(قسط 08)“ پڑھ یا
سُن لے اُس کا دل نورقراٰن سے روشن فرما
اور اس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 ستمبر 2025ء کو کینال گارڈن
ہاؤسنگ اسکیم لاہو رمیں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مختلف شعبہ
جات بالخصوص بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ
شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: عمیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور
ملتان روڈ شاہ پور کانجراں پر واقع سلاٹرہاؤس میں
اجتماعِ میلاد کا اہتمام
سرکارِ
دوعالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 واں
جشنِ ولادت کی خوشی میں 19 ستمبر 2025ء کو لاہور ملتان روڈ شاہ پور کانجراں پر
واقع سلاٹرہاؤس میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اجتماعِ میلاد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام
کیا گیا۔
اس
موقع پر بیف و مٹن کمیٹی کے صدر، ڈپٹی منیجر، لائن انچارج اور دیگر عہدیداران سمیت
اسٹاف کے اسلامی بھائی موجود تھے جنہوں نے بڑی محبت اور جوش و خروش کے ساتھ اس
اجتماعِ پاک میں شرکت کی۔
تلاوت
و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی کے
واقعات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے
متعلق چند اہم نکات بیان کئے۔
اختتام
پر رکنِ شوریٰ سمیت وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا
نذرانہ پیش کیا۔ (رپورٹ: عمیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خانیوال میں محفلِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منعقد کی گئی
جس میں اسپیشل اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس بابرکت محفل میں نعت خوانی، ذکرِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور سنتوں بھرا بیان کیا گیا جبکہ اسٹوڈنٹس نے بڑی لگن و محبت کے
ساتھ اس محفلِ میلاد میں شرکت کی ۔
محفلِ میلاد کے بعد ذمہ داران کی اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر کے ڈویژنل آفیسر سے ملاقات ہوئی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف پیش کیا گیا جس کو انہوں نے سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami