کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں پہلا
دارالمدینہ کیمبرج او لیول کیمپس کا کامیابی
کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں دارالمدینہ کے CEO ، اساتذہ، والدین اور اسکول اسٹاف
نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دارالمدینہ کیمبرج
اسکول کا افتتاح کیا اور والدین کو ذہن دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دارالمدینہ
کیمبرج اسکول میں داخلہ دلوائیں۔ ان کا
کہنا تھا کہ ’’دارالمدینہ صرف دنیاوی تعلیم دینے والا ادارہ نہیں بلکہ بچوں کی
اخلاقی اور دینی تربیت کا مرکز بھی ہے‘‘۔
پہلا کیمبرج او لیول کیمپس اپنے خوبصورت و جدید
ڈیزائن، دلکش ماربل فلورنگ اور ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز کے ساتھ طلبا و طالبات کو ایک
ایسا ماحول فراہم کررہا ہے جو ان کے ذہنوں کو روشن اور کردار کو نکھارے گا۔یہاں
صرف جدید دور کانصاب نہیں پڑھایا جائے گا
بلکہ کردار سازی، اخلاقیات اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت بھی دی جائے گی۔
CEO دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے اس موقع پر کہا کہ: کوالیفائیڈ
اساتذہ کی زیرِ نگرانی طلبا و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ شریعت کے
مطابق ماحول فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر دارالمدینہ کیمبرج اسکول کے CEO مولانا فرازاحمد عطاری مدنی کا
کہنا تھا کہ : ہم چاہتے ہیں کہ
ہمارےبچے نہ صرف علم میں ممتاز ہوں بلکہ دورِ حاضر کے تقاضوں سے بھی بخوبی واقف
ہوں۔ اسی مقصد کے تحت انٹر نیشنل کریکولم ، روبوٹکس، ڈیجیٹل اسکلز اور دیگر تخلیقی
و ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ شامل کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر درود و
سلام اور اجتماعی دعا ہوئی۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا خواب
ہے کہ ہر بچہ نہ صرف علم حاصل کرے بلکہ ایک دیندار،باوقار، بااخلاق اور خوداعتماد
شہری بنے۔والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لئے
دارالمدینہ کا انتخاب ضرور کریں۔ (رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)