پاکستان نگران
کی اسلام آباد ریجن کی ریجن و
زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
پاکستان نگران اسلامی بہن کا حیدر آباد کی ریجن و زون نگران کے ساتھ مدنی
مشورہ
احادیثِ رسول پر مشتمل شیخ الاسلام امام یحییٰ
بن شَرَف نَوَوِی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہورِزمانہ
کتاب
رِیاضُ
الصَّالِحِیْن کا اُردو ترجمہ
اَنْوَارُالْمُتَّقِیْن
شرحُ رِ یاضِ الصَّالِحِیْن
المعروف
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭رِیاضُ الصالِحِین میں جہاں آیات بیان کی گئی ہیں وہاں مستند تفاسیر سے ان کی مختصر تفسیر بھی بیان کردی گئی ہے۔ ٭احادیثِ کریمہ کا آسان
اردو ترجمہ اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے۔٭ امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب میں اصلاحی
انداز اختیار کیا ہے اس لئے ہم نے بھی
احادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی و فنی ابحاث کے بجائے اصلاحی انداز
اختیار کیا ہے ۔٭امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مسلکاً شافعی تھے اس لئے انہوں نے
فقہی مسائل میں امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکافی کا موقف اختیار کیا۔ ہم نے حسب ضرورت احناف کا موقف واضح کر دیا ہے۔٭ حسبِ ضرورت مشکل الفاظ پر اِعراب کا اِلْتِزَام
کیا گیا ہے ۔کئی مقامات پر مفید حواشی دئیے گئے ہیں۔ ٭آیات مقدسہ، احادیثِ مبارکہ،
توضیحی عبارات ، فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج کی گئی ہے ۔٭ آیاتِ
قراٰنیہ کا ترجمہ کنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔٭ حسب موقع اِمامِ اَہْلسُنّت،عظیمُ
البَرَکَت،عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام اَحْمَدرَضاخَان عَلَیْہ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن اور امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری
رضوی
دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَۃ اور دیگر علمائے اہلسنت دَ امَتْ فُیُوضُہم کے اشعار بیان کئے گئے ہیں۔٭ہر حدیث کی وضاحت
کے آخر میں اہم مدنی پھول بطور مدنی
گلدستہ بیان کئے گئے ہیں۔٭کوشش کی گئی ہے کہ ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے
اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً دوسری مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔٭
موقع کی مناسبت سے ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات ڈالے گئے ہیں۔٭احادیثِ مبارکہ
اور ان کی وضاحت میں عنوانات قائم کئے گئے ہیں تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی
برقرار رہے اور ذوق بڑھے۔٭ عنوانات وموضوعات کی ضمنی وتفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے
تاکہ ایک ہی نظر میں کتاب کے مضامین کا علم ہوجائے اور مطالعہ کرنے والے آسانی سے
اپنے مطلوب تک پہنچ سکیں۔
2013 سے
چھپنے والی اس کتاب کی اب تک 7 جلدیں ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہیں
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا فیصل آباد کی ریجن و زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
پاکستان
نگران کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ کے علاقائی دورہ میں شرکت
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر
میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں کے ہمراہ پاکستان نگران نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15
نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کی دو کا بینہ
نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا کی نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شیڈول
اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی۔ زیادہ
سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے،مدرسۃ المد ینہ با لغات کا آغاز کرنے، ڈونیشن بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے ۔
کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقر یباً
36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے” امام مالک کا عشق مصطفی
ٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں
پر عمل کرنے اور 15 نومبر2020ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لانڈھی کابینہ کے
پوش ایریا خرم آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدارس المدینہ و
جامعۃ المدینہ کی خصوصیات سے آگاہ کیا اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن بھی دیا۔
مدرسۃالمدینہ
للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی گئیں۔
واضح رہے! کم و بیش156 طالبات نے حفظ مکمل کرنے کی
سعادت حاصل کی جبکہ 2ہزار922 طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک ختم کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابينہ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے
بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔