آج رات مفتی قاسم عطاری اپنے آفیشل Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے
کے لئے آج 9نومبر 2020ء بروز پیر رات 8:00
بجے شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، اپنے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
5نومبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک یوکے کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کے نگران خالد عطاری، مجلس سفر، مجلس
دار السنہ کے ذمہ دار شاکر عطاری اور مجلس بیرون ملک مدنی قافلہ عبد الرحیم عطاری سمیت یوکے ریجن کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور یوکے میں لاک ڈاؤن کے دوران مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے
سے حکمت عملی طے کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون ، رضا آباد ڈویژن میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی سے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کا سلسلہ
مجلس مدنی قافلہ و تاجران کے زیر اہتمام تین دن کے لئے کراچی سے حیدر آباد مدنی
قافلے سفر کررہے ہیں۔
اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو کراچی میں تربیت
کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے
شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی برکات اور مسجد کے آداب بیان
کرتے ہوئے ہر معاملے میں شریعت کو ملحوظ نظر رکھنے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں علاقائی دورہ ہوا جس میں شعبۂ
تعلیم کابينہ تا ذیلی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
6نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان
میں مجلس 12 مدنی کام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی، حیدر
آباد، لاہور اور ملتان ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے ذمہ دار راشد عطاری اور
نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے 12 ماہ کے اسلامی بھائیوں کے ذریعے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں علاقائی دورہ، یوم تعطیل اعتکاف اور مدنی قافلے میں
سفر کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ(کورنگی 3 نمبر) میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
6نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی جامع مسجد ملک ریاض میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف علمائے کرام، شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
بھی موجود تھے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں لانڈھی کابينہ میں کابينہ ذمہ داران نے مختلف ڈویژن میں علاقائی دورہ کیاجس میں دیگر ذمہ داران نے
بھی شرکت کی۔
علاقائی
دورے میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد
اجتماع کا انعقاد
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کی جانب سے 7نومبر 2020ء
کو گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
”سیرت مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں حب چوکی، گوادر میں مجلس مالیات کا
شیڈول ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 7نومبر 2020ء کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں D.P.Oفیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج، سینئر سول جج، صدر بار، سیکرٹری بار اور کثیر
تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔