دعوت اسلامی ویلفیئر کےزیرِ اہتمام بلوچستان کے شہر سبی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر افراد نےتھیلیسیمیا اور ہموفیلیا کے مریضوں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، افسران اور میڈیا نمائندگان نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلڈ ڈونیٹ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی اور دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔