اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام  حیدرآباد کابینہ میں 11 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

زون نگران، کابینہ نگران، زون مشاورت اور کابینہ مشاورتوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقے کے فضائل و برکات بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دو اہم شعبے مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا۔

اجتماعات کے اختتام پر مبلغات دعوتِ اسلامی نے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نےہاتھوں ہاتھ 13 یونٹ جمع کروائے اور 49 یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی پیش کی۔