دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن بلاک 8 میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے”آقا کریم ﷺ کی شان اور میلاد منانے کی برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ میں ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئےرقم جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نے ٹیلی تھون کے لئے5 یونٹ دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی  ڈیفنس فیز 2 میں ایک شخصیت کے گھر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” سرکارﷺ کی صورت مبارکہ “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں شخصیات خواتین نے 26 یونٹ دینے کی نیت کی جبکہ اہل خانہ نے 3 یونٹ دینے کی نیت کی۔ اجتماع کے آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار کی بھی شرکت ہوئی اور آپ نے دعا بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واورادِ عطاریہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن مشاورت نے ایسٹ زون کے تین مقامات ملیر، جام گوٹھ اور بھینس کالونی کے اوراد عطاریہ کے بستوں کا وزٹ کیااوربستوں کا جائزہ لیتے ہوئے وقت پر حاضر ہونے اور مریضوں کے ساتھ شفقت و نرمی سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی گلشن حدید میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائیویٹ کلینک اور گورنمنٹ اسپتال کی لیڈی  ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشن معمار کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت  اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے لئےڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام صدر کابینہ کراچی  میں ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے گھرمحفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹراورمخیر اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی  ساؤتھ سینٹرل زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں کلفٹن،کھارادر،سرجانی،صدر اور بلدیہ کابینہ کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون اور ریجن مکتبۃالمدینہ اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی سافٹ وئیر میں درست انٹری کرنے پر کلام کیااور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ ٹیلی تھون کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اکتوبر 2020ء میں فیصل آباد ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار209

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 845

روزانہ امیر اہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 765

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:540

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار 304

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار 367

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24 ہزار 566

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار 772

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:76

ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار 743

وصول ہونے والی نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:3 ہزار 293 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایران کے شہر سعیدآباد چابھارمیں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی تاکید کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام جھنگ شورکوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن کا چنیوٹ کابینہ شعبہ تعلیم کی اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ شورکوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا۔