دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لیسوتھو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ کی تمام نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
بڑھانے، مدنی تحریک کارکردگی میں اضافہ
کرنے ، رسالہ نیک اعمال تقسیم اور وصول کارکردگی بڑھانے کاذہن دیا نیز کفن دفن ٹیسٹ کے لئے بھی اسلامی بہنوں
کے ذہن بنانے کے اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میں طارق روڈ کے علاقے میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا ۔ جامعات اور مدارس کے لیے ہونے والے ٹیلیتھون میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء اور اہل خانہ نے اپنی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن پینسرہ
کابینہ کی سدھار ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران اسلامی
بہن اور مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
لندن ریجن کے
علاقے ہنسلو میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 18
نومبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہو نے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 18 تا 24ربیع الاوّل 1442ھ تک گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
266اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
505اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار18 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
722 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
501 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
فیصل آباد
ریجن ، کابینہ فیصل آباد ، ڈویژن منصور
آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی کابینہ فیصل آباد کی ڈویژن
منصور آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی ۔اہل خانہ نے ایک یونٹ کی نیت کی۔اور ہاتھوں ہاتھ
بھی مدنی عطیات جمع کئے گئے۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے راچڈیل میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
28 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل (Rochdale)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی
فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
20 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم( Oldham) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
اسلامی
بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تمام ر یجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا مجلس بیرون ملک کی رکن مجلس شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا
جائزہ لیا اورریجن کی اسلامی بہنوں کو زون سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے
۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے بری میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے
جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 17
نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے بری(Bury) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے
کے شہر نیو کاسل(New Castle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل
کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام یوکے کے شہر ہالی فیکس(Halifax) اور كيگلی (Keighley)میں محافل نعت كا
انعقاد كيا گیا جن میں پورے ڈویژن سے کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرے بیانات کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ایک اسلامی بہن نے اسی وقت 6 یونٹ جمع کروائے۔
Dawateislami