٭دعوتِ اسلامی کے تحت 29 ستمبر 2021ءبروز بدھ  پیر کالونی میں   ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ عالمی مجلسِ مشاورت  کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو ملاقات و انفرادی کوشش  کرتے ہوئے انہیں دینی کام کی ذمہ داری  لینے کی نیتیں کروائیں۔

٭دوسری طرف پیر کالونی کے ذیلی حلقے  میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر گھر گھر جاکر  مقامی اسلامی بہنوں کوانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔

٭علاوہ ازیں 30ستمبر 2021ء کو فیضانِ ایجوکیشن  سینٹر میں عر س اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہوا۔ اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے  شخصیات خواتین کے درمیان ’’سیَّدِی اعلیٰ حضرت  کی کرامات‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے انہیں ’’فیضانِ ایجوکیشن‘‘کا تعارف پیش کیا اور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائز ہ کرنےکاذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں  28 ستمبر2021 ء بروز منگل کو علاقائی دورہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نےدیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر اسپیشل اسلامی بہنوں کے گھر جاکر انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں آنے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں اصلاحی بیانات اور سنتیں وآداب سکھانےکاسلسلہ کیاجاتاہےاس سلسلےمیں ستمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

پہلےسے منسلک اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد: 28

اس ماہ میں نئی منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3

ان اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی اور ان سے ملاقات کر کے ان کورسائل بھی تقسیم پیش کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ستمبر 2021 ء میں ہونے دینی کاموں کی ماہانہ کارگررگی ملاحظہ ہوں:

اداروں میں ہونےوالے درس کی تعداد:23

منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد: 89

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 27

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:30

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد:55

مدرسۃ المدینہ آن لائن (اسلامی بہنیں ) کی تعداد: 3

وصول ہونےوالےنیک اعمال کےرسائل کی تعداد:19

ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کی تعداد: 2

دینی حلقوں کی تعداد: 15


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں ستمبر 2021 ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

علاقائی دورہ کی تعداد:51

علاقائی دورہ میں اکثر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 62

محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلےمیں سفر کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:2

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد:12

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد:132


دعوتِ اسلامی کے شارٹ کورسز ڈپارٹمنٹ  کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ میں 3 مختلف مقامات پر 8دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں ذیلی سے ڈویژن سطح تک کی 48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات، علاقائی دورہ ، اصلاحِ اعمال، ڈونیشن بکس ،شعبہ تعلیم و شعبہ رابطہ برائےشخصیات سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کےتحت دینی کام کرنےکاطریقہ کاربتایا اورکس طرح ہر شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر کے معاشرے کو بہتری کی طرف لایا جائےاس انداز پر ان کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”تفسیر سورۂ نور“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت اسلامی بہنوں کو سورۂ نور کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں( جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ، پولکوانے ، لیسوتھو، پریٹوریا، ویلکم) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرامت اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔


  دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبے میں کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں نئے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا   جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔