دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام   بیلجیم (Belgium) کے شہرانٹورپ ( Antwerp)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اللہ پاک کا فرمان عالیشان ہے : وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-وَ اِنَّهَا لَكَبِیْرَةٌ اِلَّا عَلَى الْخٰشِعِیْنَۙ(۴۵)ترجَمۂ کنزُالایمان: اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بےشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں۔(پ1،البقرہ 45:)

علمائے کرام فرماتے ہیں کہ یہاں نماز سے مراد صلاۃ اللیل ہے کے جس سے اللہ پاک کے بندے مجاہدہ نفس اور دشمن کی اذیتوں پر صبر حاصل کرنے کے لئے مدد طلب کرتے ہیں ۔

مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان تقرب نشان ہے: نماز تہجد ضرور ادا کیا کرو کہ تمہارے رب کی رضا کا باعث ہے۔۔۔تمہارے گناہوں کو مٹانے والی ہے ۔۔۔تم سے پہلے نیک بندوں کا یہی طرز عمل رہا ہے۔۔۔ گناہوں کو دور کرنے والی۔۔۔ بوجھ اتارنے والی۔۔۔ شیطان کے مکر و فریب کو ختم کرنے والی اور جسم سے بیماریوں کو بھگانے والی ہے۔

(جامع ترمذی ،حدیث :3549)

دن میں نفل نمازوں کی فضیلت کے متعلق کثیر احادیث موجود ہیں ۔ان میں ایک حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،'' جو چاشت کی دو رکعتیں پابندی سے اد ا کرتاہے اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اگر چہ سمند ر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔''(سنن ابن ماجہ 153/2،حدیث: 1382)

ایک اور حدیث میں حضرتِ سیدنا نعیم بن ہَمَّار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خاتمُ الْمُرسَلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل فرماتاہے اے ابن آدم! تو شروع دن میں چار رکعتیں ادا کرنے سے عا جز نہ ہو، میں آخر دن تک تیری کفایت کروں گا ۔''

(السنن الکبری 177/1،حدیث 468:)

اللہ پاک ہمیں نفل نمازیں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔اٰمین


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


راہِ طریقت کے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ایک  بہترین رسالہ

پیر پر اعتراض منع ہے

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

59صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013ءمیں اردو زبان کے4 مختلف ایڈیشنز میں60ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت حافظ آباد زون کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف اہداف دیئے۔

اس دوران علاقہ سطح پر اور مختلف اداروں میں سنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کے انعقادنیزیکم نومبر2021ءکو ذہنی آزمائش آڈیشن کی تیاریوں سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگردینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ زون نے مونجی کی فصل کے عشرکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے سلسلے میں فی ذیلی حلقہ 12 یونٹ کاہدف دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: شعبہ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں5 ،6 ،7اکتوبر2021ء بروز منگل، بدھ اور جمعرات روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یونس عطاری نےشرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے، تعویذات دینےاور امت کی خیر خواہی کرنے کاذہن دیا،دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 ،3 ،4اکتوبر2021ء بروز اتوار، پیر اور منگل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ روحانی علاج کے پاکستان و بیرونِ ملک سے آن لائن شامل ہونے والے معلمین نےشرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد انور عطاری نے ملک و بیرون ملک سے شامل ہونے والے شعبہ روحانی علاج کے معلمین کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیاجس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائےحکیم کے ذمہ داران نےمختلف  کالجز (پاکستان طبیہ کالج ، رازی طبیہ کالج گوجرہ اور نور پوری طبیہ کالج گوجرہ )کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل و پروفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران رکن زون حکیم مبین عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید اِن تینوں کالجز میں دینی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستان طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم حافظ فرید یونس و پروفیسرز، رازی طبیہ کالج گوجرہ کے پرنسپل حکیم جاوید بیگ اور نور پوری طبیہ کالج گوجرہ کے پرنسپل وصدرِ پاکستان طبی کانفرنس پنجاب حکیم اختیار شریک تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےحکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کے لئےمختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے،اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامع مسجد انواری ممتاز آباد ملتان میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

6اکتوبر2021ءبروزبدھ رکنِ زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ نے شرکائے کورس کے درمیان خوفِ خدا کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتےہوئے نماز کےچند احکام بیان کئے،اس کے علاوہ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطوں پرتربیت کی۔

بعدازاں نمازِ تہجد، فجر کے لئے جگانا ، تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ، قراٰنِ پاک کی تلاوت ، دعا اور اشراق وچاشت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: محمد آصف رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 6اکتوبر2021ءبروزبدھ ملتان میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے New نیوز بیورو آفس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے رپورٹر عدنان یعقوب اور کیمرہ مین فیاض سے ملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی،بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کُتُب ورسائل بھی تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء جھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  کاانعقاد ہواجن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مزید دینی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت لاہورریجن میں قائم مدارس المدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں   ناظمات و مدرسات سمت دیگر ذمہ داراسلامی کے ساتھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ کی سابقہ کارکردگی کا کابینہ وائز جائزہ لیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بچیوں میں دینی حلقے لگانے کاہدف دیا اورانہیں شعبہ کے مختلف نکات پر تربیتی مدنی پھول دیئے۔ اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئےاوران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ اسلامی بہنوں نے شعبے میں دینی کام بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔