دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔


  دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبے میں کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں نئے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا   جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار777 اسلامی بہنوں نے رسالہ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن نگران اور انڈونیشیا  ریجن کی سابقہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ملکوں کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کا طریقۂ کار بتایا گیااور اس کے اہداف بھی دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا نئی مقرر ہونےوالی انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں ملائیشیا کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ملائیشیا کے جملہ دینی کاموں کے بارے میں مختصر شیڈول بنانے کی کوشش کی گئی ، تقرریوں کے اہداف دیئے گئے اور توجہ دے کر کس طرح کام کو بڑھانا ہےا س پر مدنی پھول دیئے گئے ۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کا ایک Arabic YouTube چینل بھی ہے جس میں پورے سال عربی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔

جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پُر مسرت موقع پر یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 5:00 بجے سے رات 8:00 بجے تین گھنٹے عربی زبان میں لائیو ٹرانسمیشن ہوگئی ۔

اس ٹرانسمیشن میں تلاوت قرآن، عربی زبان میں نعتیں، نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مشتمل بڑی دلچسپ اور بڑے معلوماتی عربی پروگرامز ہونگے، عربی بیانات ہونگے اورچھوٹے بچوں کے لئے غلام رسول کے مدنی پھول عربی زبان میں Dubان کو پیش کئے جائینگے۔

اگر آپ عربی سمجھتے ہیں تو اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور ایسے دوست جو عربی ز بان جانتے ہیں ان کو بھی اس کی دعوت دیجئے۔

لائیو پروگرام میں شرکت کرنےکے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.youtube.com/dawateislamiar


موت کے احوال اور اس کی تیاری  سے متعلق معلومات پر مشتمل رسالہ

موت کا تصوّر

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

44صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013ءمیں اردو زبان کے9 مختلف ایڈیشنز میں82ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



 محبت کی اولین علامت محبوب کی اتباع وپیروی ہے اس لیے ہر امتی پر حق ہے کہ محبوب دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس بات کا حکم دیا اس پر عمل پیرا ہوں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔

(مشکاۃ المصابیح جلد، 1 صفحہ 5 ،حدیث: 175)

صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سنتوں پر عمل کی کامل علامت موجود تھی صحابہ کرام علیہم الرضوان ہر ہر سنت پر عمل کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سنت پر عمل :حضرت سیدتنا ام درداء رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ جب بھی بات فرماتے تو مسکراتے میں نے عرض کی آپ اپنی اس عادت کو ترک فرما دیجئے ورنہ آپ کو لوگ احمق کہنے لگیں گے۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ فرمانے لگے کہ میں نے جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بات کرتے سنا آپ مسکراتے تھے (لہذا اس سنت پر عمل کو ترک نہیں کر سکتا)

( مسند احمد، سنن ابی داؤد، حدیث: 21791)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کا سنت پر عمل :

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے ایک درزی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی میں بھی آپ کے ساتھ موجود تھا اس نے روٹی اور شوربہ پیش کیا جس میں خشک گوشت کی بوٹیاں اور کدو کے ٹکڑے تھے میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کدو شریف تلاش کر کے تناول فرما رہے ہیں۔ اس کے بعد میں بھی کدو شریف کو پسند کرتا ہوں ۔

(بخاری شریف، کتاب البیوع، باب الخیاط ،حدیث: 2092)

حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا سنت پر عمل :

ایک دن حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر بکری کی دستی کا گوشت منگوایا اور پھر بغیر تازہ وضو کیے نماز ادا کی پھر فرمایا نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی جگہ بیٹھ کر یہی کھایا تھا اور اسی طرح کیا تھا۔

(مسند احمد، مسند عثمان بن عفان 37/1،حدیث :441)