سید شاہ میر شاہ بخاری(درجہ سادسہ، دارالعلوم حنفیہ
غوثیہ،طارق روڈ کراچی)
اللہ تعالیٰ قوم لوط کی نافرمانیوں اور برائیوں کو قرآن مجید اس طرح بیان فرما رہے ہیں کہ:
اور
لوط کو بھیجا جب اس نے اپنی قوم سے کہاکیا
وہ بے حیائی کرتے ہو جو تم سے پہلے جہان میں کسی نے نہ کی۔ (پ8،اعراف:80)
حضرت لوط عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامحضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بھتیجے ہیں ، جب آپ کے چچا حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے شام کی طرف ہجرت
کی تو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے سرزمینِ فلسطین
میں قیام فرمایا اور حضرت لوط عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اردن میں
اُترے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اہلِ سُدُوم کی طرف مبعوث کیا، آپ اِن لوگوں کو دینِ
حق کی دعوت دیتے تھے اور فعلِ بدسے روکتے تھے۔ قومِ لوط کی سب سے بڑی خباثت لواطت
یعنی لڑکوں سے بدفعلی کرنا تھا اسی پر حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم سے
فرمایا کہ’’ کیا تم ایسی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جو سارے جہان میں تم سے پہلے
کسی نے نہیں کی ، تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت پوری کرنے کیلئے مردوں کے پاس جاتے ہو
، یقینا تم حد سے گزر چکے ہو۔) تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان 362/3)
چنانچہ اس آیت سے معلوم ہوا کہ اغلام بازی حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی ایجاد ہے اسی لئے اسے’’ لواطت‘‘ کہتے ہیں۔ یہ بھی
معلوم ہوا کہ لڑکوں سے بدفعلی حرام قطعی ہے اور اس کا منکر کافر ہے۔اسی طرح اللہ
پاک نے اگلی آیت میں فرمایا :
ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے جاتے ہو بلکہ تم لوگ حد سے
گزرے ہوئے ہو۔(پ8،اعراف:81)
اس آیت میں اللہ پاک نے
فرمایا:(بیشک تم مردوں کے پاس شہوت سے جاتے ہو) یعنی ان کے
ساتھ بدفعلی کرتے ہو اور وہ عورتیں جنہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تمہارے لئے حلال کیا ہے انہیں چھوڑتے ہو۔ انسان کو شہوت اس لئے دی
گئی کہ نسلِ انسانی باقی رہے اور دنیا کی آبادی ہو اور عورتوں کو شہوت کا محل اور
نسل چلانے کا ذریعہ بنایا کہ ان سے معروف طریقے کے مطابق اور جیسے شریعت نے اجازت
دی اس طرح اولاد حاصل کی جائے، جب آدمیوں نے عورتوں کو چھوڑ کر ان کا کام مردوں سے
لینا چاہا تو وہ حد سے گزر گئے اور انہوں نے اس قوت کے مقصدِ صحیح کو فوت کردیا
کیونکہ مرد کو نہ حمل ہوتا ہے اورنہ وہ بچہ جنتا ہے تو اس کے ساتھ مشغول ہونا
سوائے شیطانیت کے اور کیا ہے۔ ) تفسیرصِرَاطُ
الْجِنَان/3366)
اللہ
پاک ہم سب کو فعل بد سے بچائےاور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین