دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester)میں 3 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ مبارکہ، بچپن شریف اور عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مدد کیلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز"سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔