دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2020ء کے پہلے ہفتے اسپین(Spain) کے ڈویژن میڈرڈ( Madrid) کےکئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 59 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ” صورتِ مصطفٰی ﷺمع صدقےکے فضائل“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیز 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے اور اس کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔