دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت منڈی بہاؤالدین کابینہ منظور آباد محلہ صوفی سٹی روڈ  کی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقےکے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں نگران کابینہ حاجی رفعت عطاری بھی موجود تھے۔