آج 9نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم درجہ ”تخصص فی الفقہ“ میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ کے طلبائے کرام اور استاذ الحدیث محمد فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کی ۔ رکن شوریٰ نے طلبہ کو بڑھ چڑھ کر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جناح اسپتال لاہور میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپتال کے عہدیداران، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مریضوں سے احسن انداز میں پیش آنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


5نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7نومبر 2020ءکو L.D.Aاسپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن لاہور میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپورٹس کمپلیکس کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نےشرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن عثمان آباد میں لنک کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماع میں شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کا ذہن بھی دیا۔ شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7نومبر 2020ء کو ضلع قصور میں تاجراجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں تاجر حضرات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 15نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


آج 9نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں تربیت کا سلسلہ ہواجس میں نواب شاہ کابینہ ڈویژن دوڑ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


7نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منڈی وار برٹن کی مدینہ مسجد میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد فیضان عشق رسول بنانے کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ ضلع ننکانہ میں جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات، مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات بھی قائم ہے جبکہ مسجد فیضان سید الشھداء کی تکمیل کے بعد فیضان غوث الاعظم اور فیضان زم زم کی تعمیر جاری ہے۔ 


جانئیےشرعی مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں

آج بروز پیر رات 8:30 بجے دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، دعوت اسلامی کےآفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون ، پہاڑ پور کابینہ ، چشمہ ڈویژن کے ایک ذیلی حلقے میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور شمالی زون، کابینہ ہربنس پورہ کے ذیلی حلقہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون،   ہربنس پورہ کابینہ کے علاقے فتح گڑھ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔