بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ اجتماع 24، 25 اور 26 دسمبر 2025ء کو ہوگا
ایک
بار پھر بنگلہ دیش کی سرزمین ایمان، محبت اور سنتوں کی خوشبو سے مہکنے والی ہے جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی سطح کا عظیم
الشان سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ بابرکت اجتماع 24، 25 اور
26 دسمبر 2025ء کو اشیان سٹی، بلاک C، ایئرپورٹ ڈھاکہ کے وسیع و عریض میدان میں
ہوگا۔
شرکائے اجتماع
اس
اجتماع میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں، دیہی علاقوں اور اطراف سے عاشقانِ رسول کی
بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بزنس کمیونٹی، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائی اور دینی حلقوں سے وابستہ افراد بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔
تیاریاں اور انتظامات
اجتماع
کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ شرکائے اجتماع کی سہولت کو مدِنظر رکھتے
ہوئے مندرجہ ذیل انتظامات کئے جا رہے ہیں:
٭ٹینٹ
اور بیٹھنے کے مقامات ٭وضو اور استنجا خانوں
کا قیام ٭روشنی کے لئے جدید اور بہتر لائٹنگ
سسٹم ٭انتظامی ٹیموں کی مسلسل ڈیوٹیاں ٭داخلی و خارجی راستوں میں راہنمائی کے لئے ذمہ
داران کی تعیناتی
بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی بھرپور
کردار ادا کر رہے ہیں۔
اجتماع کی روحانی جھلکیاں
تین دن جاری رہنے والے اس اجتماع میں روحانی
اور علمی نشستوں کا سلسلہ ہوگا جن میں شامل ہوں گے:
٭ تلاوتِ قرآن ٭ نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ٭ ذکر و اذکار ٭ مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ کے
اصلاحی اور ایمان افروز بیانات ٭ رقت انگیز اجتماعی دعا ٭دینی کورسز اور تربیتی حلقے
براہِ راست نشریات
اجتماع کے تمام مناظر اور بیانات مدنی چینل
بنگلہ اور دعوتِ اسلامی کے بنگلہ سوشل میڈیا پیجز سے براہِ راست نشر کئے جائیں گے
تاکہ مختلف ممالک کے افراداورگھروں میں
موجود عاشقان رسول اس اجتماع کے فیضان سے مستفید ہوسکیں۔
شرکائے اجتماع سے اپیل
بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول خصوصاً
نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور تاجروں سے گزارش ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں بھرپور
شرکت کریں اور اپنے دلوں کو ایمان، محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور سنتوں کے نور سے منور کریں۔
صوبہ بلوچستان کے ڈویژن قلات میں 4 دسمبر 2025ء
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار حاجی گلفام عطاری نے بلوچستان
میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورسز کے متعلق کلام کرتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور
12 دینی کام پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے محارم کو قافلے
میں سفر کروانے، ایک ماہ اعتکاف اور کورسز کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
قراٰن و حدیث کی تعلیم عام کرنے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت 4 دسمبر 2025ء کو حیدرآباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے تمام ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ کے دوران نگرانِ شعبہ قاری سعید عطاری اور
صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئےمختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 28 نومبر 2025ء کو گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد
عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تخلیقی سوچ بنانے، شعبے کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے اور ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے اچھی
نیتوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جبکہ ڈویژن ذمہ دار سیّد
بلال عطاری نے بھی مختلف امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عراق سے تشریف لانے والے معزز علمائے کرام ڈاکٹر
مشتاق عماد عبد العزیز (رئیس قسم علومِ دین، جامعہ المعارف و
رئیس الکلیۃ) اور شیخ ڈاکٹر اسعد
عبد العلیم (جمعیۃ رابطۃ العلماء فی العراق و استاد، کلیۃ
امامِ اعظم) نے 27 نومبر 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا دورہ کیا۔
اس دوران معزز علمائے کرام کی رکنِ شوریٰ و صدر
کنزالمدارس بورڈ مولانا محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے
کنزالمدارس بورڈ کی عالمی سطح پر ہونے والی تعلیمی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال
کیا ۔
آخر میں علمائے کرام نے کنزالمدارس بورڈ کے تمام
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور ادارے کے مضبوط تعلیمی وانتظامی نظام کو بےحد سراہا
جبکہ رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام
کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اللہ
پاک کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا نام پاک سن کر انُ سے محبت، احترام اور ادب کا اظہار کرنا کئی بزرگانِ دین کا
عمل رہا ہے۔ انہی اعمال میں سے ایک عمل انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانا بھی ہے۔ یہ
عمل محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ایک عملی شعور ہے جسے امت کے بہت سے نیک اور
بزرگ لوگوں نے اپنایا۔
انگوٹھے
چومنے کی فضیلت اور برکتوں سے عاشقانِ رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر
اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 28 صفحات کا رسالہ ”انگوٹھے چومنے کی برکتیں“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
ربُّ العزت! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”انگوٹھے چومنے کی برکتیں“پڑھ
یا سن لے اُس کو ہمیشہ اذان و اقامت میں انگوٹھے چومنے کی سعادت عطا فرما آخری
سانس تک اس کی آنکھوں کا نور سلامت رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب مغفرت
فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ میں قائم اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر میں سیشن کا انعقاد کیا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس سمیت اسکول کے دیگر
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے
اسٹودنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک پڑھنے، اپنے والدین و اساتذہ کا
ادب و احترام کرنے، نمازِ پنج گانہ ادا کرنے اور قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے کا ذہن
دیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔
بعدِ ملاقات ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے اسکول میں موجود ڈیف
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے اشاروں کی زبان میں ”بسم اللہ شریف کی برکت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے ڈیف اسٹوڈنٹس کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اشاروں
کی زبان میں پانی پینے کی سنتیں سکھائیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن گوجرانولہ ذمہ دار محمد نعمان عطاری موجود
تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع دعوتِ
اسلامی کے جامعۃالمدینہ فیضانِ محمدی میں شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کے حوالے سے
ایک سیشن منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام و اساتذۂ
کرام، ڈسٹرکٹ ذمہ دار زاہد عطاری اور ٹاؤن
ذمہ دار دانیال عطاری نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران شعبے کے سٹی ذمہ دار مولانا یاسر
عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتاتے ہوئے
نمازِ جنازہ ادار کرنے اور تدفین کے معاملات میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کی۔
معلومات کے مطابق سٹی ذمہ دار نے نزع سے لے کر
تدفین تک کے تمام معاملات کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور شرکا کی مختلف امور پر
رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ناظم آباد شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ ڈویژن محمد سادات عطاری اور ڈویژن ذمہ
دار محمد جمال عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ میں
ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف بیان کئے اور سابقہ کارکردگی میں نمایاں کردار ادا
کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملتان، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں) کے لئے خصوصی حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں ہفتہ وار اجتماع کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے ذیلی
پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی
بھائیوں کے ذیلی پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی تربیت
و رہنمائی کی گئی۔
اس دوران
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے ”اولاد کے حقوق“ کے موضوع پر
اشاروں کی زبان میں بیان کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami