6 دسمبر 2025ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کی دعوت پر مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس اور مختلف سوسائٹیز کے اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا دورہ کیا۔
ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا حسیب الرحمٰن
عطاری مدنی نے فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم دورۃالحدیث شریف، دارالافتاء
اہلسنت اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز کے بارے میں
بتایا۔
اس دوران ایک میٹ اپ بھی ہو اجس میں ڈویژن ذمہ
دار نے اسٹوڈنٹس کو درودِپاک کا ورد کرنے، تلاوتِ قراٰن کو اپنے شیڈول کا حصہ
بنانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت ہونے والے مدنی قاعدہ کورس سمیت دیگر کورسز کرنے کےلئے اپنے نام
لکھوائے اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد، سیکٹر G-11 میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت ”یومِ
قفلِ مدینہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد، زون 1 کے شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار محمد بلال عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان رسالہ ”خاموش شہزادہ“ پڑھ کر سنایا اور
انہیں فضول باتوں سے بچنے، اپنی نگاہیں نیچی رکھنے، درودِ پاک اور دیگر اوراد و وَظائف
پڑھنے سمیت مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2
دسمبر 2025ء کو نارووال شہر میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
ٹاؤن ذمہ داران سمیت محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شعبے کی
سابقہ 3 ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو
تحائف دیئے نیز 2026ء کے نئے اہداف بھی
دیئے۔
صوبائی ذمہ دار نے دورانِ میٹنگ ذمہ داران کو
قافلوں میں سفر کرنے، ماہِ رمضان المبارک 1447ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
غلام الیاس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:
غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی کے بین الاقوامی اجتماع میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بین الاقوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف
ممالک سے کثیر عاشقانِ رسول بالخصوص ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس بین الاقوامی اجتماع میں آئے ہوئےانڈونیشیا، افریقی ممالک، یوکے، ایران،
عمان، امریکہ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے اسلامی بھائیوں
نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگائے
گئے اسٹال کا وزٹ کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی سٹی میں
قائم اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور
عطاری نے ابتداءً سابقہ اہداف پر کلام کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات کا انعقاد
کرنا، رمضان اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، قافلوں میں سفر کروانا اور اشاروں کی زبان کورسز کروانا
شامل تھا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے بلوچستان میں واقع
اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار بلوچستان قادر
بخش عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور کینٹ ڈسٹرکٹ کے علاقے برکی میں
موجود اخوان سائنس اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کا
تعارف کرواتے ہوئے اسکول میں اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے بکسز لگانےکے متعلق
مشاورت کی جس پر پرنسپل نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2025ء کو واہگہ ٹاون، ڈسٹرکٹ کینٹ لاہور کے علاقے برکی میں
شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کے سلسلےمیں حلقہ لگایا گیا اور اوراقِ مقدسہ محفوظ
کرنے کے لئے عارضی طور پر اسٹور کا افتتاح
کیا گیا ۔
اسپیشل پرسنز کا قافلہ اسلام آباد کی جامع مسجد
غوثیہ پشاور
روڈ موٹر وے پہنچا
پچھلے ماہ نومبر 2025ء میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا قافلہ اسلام آباد کی جامع مسجد غوثیہ
پشاور روڈ موٹر وے پہنچا جس میں صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز شریک ہوئے۔
صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کی
تربیت کے دوران انہیں سنتیں و آداب سکھائے
اور دعائیں یاد کروائیں نیز عقائدِ اہلسنت کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ڈھوک کالا خان، اسلام آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا
اہتمام
گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان نزد ہائی وے، اسلام
آباد میں نابینا اسلامی بھائی سیّد ناصر عطاری کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے
لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا اہتمام کیا گیا۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہواجس کے بعد نابینا اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ کونین صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد”اصلاحِ اعمال“ کے
موضوع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا آڈیو بیان اسپیشل پرسنز
کو سنایا گیا اور اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا
گیا۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابقہ ماہ
نومبر 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن
پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ نور پور
شاہاں، اسلام آباد کی جامع مسجد شاہ عبد الطیف قادری پہنچا جس کا مقصد علمِ دین سیکھنا /سکھانا اور نیکی کی
دعوت کو عام کرنا تھا۔
اس 3 دن کے
قافلے کے دوران اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فرض علوم، نماز و
وضو کا عملی طریقہ، دعائیں، سنتیں و آداب اور نیکی کی دعوت کے اہم اصول سکھائے گئے۔
اس کے
علاوہ بنیادی عقائد، معمولاتِ اہلِ سنت اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی
کروایا جائے گا جبکہ دینی ماحول سے وابستہ
رہنے، ماں باپ کا ادب و احترام کرنے اور معاشرے میں ایک مثالی فرد بننے کے لئے
شرکائے قافلہ کی ذہن سازی کی گئی تاکہ وہ دعوتِ اسلامی کے پیغام کو آگے پہنچانے کے
لئے کوشاں رہیں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان کے علاقے منظورآباد کی جامع مسجد مدینہ میں غسلِ میت کورس کا
انعقاد
ملتان، پنجاب کے علاقے منظورآباد کی جامع مسجد
مدینہ میں 4 دسمبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت غسلِ میت کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات، امام صاحب، یوسی نگران نوید عطاری، ملتان سٹی
ذمہ دار قاری اشفاق عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسمٰعیل عطاری نے غسلِ میت دینے کا طریقہ بیان کرتے
ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کے شرعی اصول بتائے نیز غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت پر
بھی روشنی ڈالی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے غسلِ میت اور کفن دفن
کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف کروایا اور حاضرین کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں پروفیشنل افراد کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ
اجتماع 14 دسمبر 2025ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر شروع ہوگا۔
اجتماع
میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز شریک ہوں گے جن میں انجینئرز، فنانس سیکٹر سے وابستہ افراد، کارپوریٹ اور دیگرشعبہ
جات کے پروفیشنلز شامل ہوں گے۔
اجتماع
میں مختلف اسکالرز سنتوں بھرے اور اصلاحی موضوعات پر بیان فرمائیں گے جبکہ خصوصی
طور پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا بیان ہوگا۔
نوٹ: شرکت
صرف رجسٹریشن کے بعد ممکن ہوگی کیونکہ اس اجتماع کے لئے سیٹیں محدود ہیں۔
Dawateislami