رپورٹ: استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی(نگران شعبہ فلکیات، دعوت اسلامی)

اللہ پاک کی شان ہے کہ استوائی ممالک (Equatorial Countries)میں دن رات ہمیشہ برابر رہتے ہیں یعنی12 گھنٹہ کا دن اور 12 گھنٹہ کی رات،پھر پاک وہند وغیرہ جیسے ممالک میں موسم سرما (Winter Season)میں دن چھوٹا ہوکر تقریباً 10 گھنٹہ کا رہ جاتا ہے جبکہ موسم گرما (Summer Season)میں دن بڑھ کر تقریباً 14 گھنٹے تک پہنچتا ہے۔

سب جانتے ہیں کہ قطبِ شمالی و جنوبی (North & South Poles)پر پورے 6 ماہ کا دن اور 6 ماہ کی رات ہوتی ہے لیکن قطبِ شمالی (North Pole)کے قریب ہزاروں کی آبادی پر مشتمل ایسے کئی ٹاونز (Towns) بھی موجود ہیں جہاں موسمِ گرما میں کئی ماہ کا دن اور موسمِ سرما میں کئی ماہ کی رات رہتی ہے،کیونکہ سورج خطِّ استواء (Equator)سے 6 ماہ جانبِ شمال (North) اور 6 ماہ جانبِ جنوب (South)رہتا ہے۔لہٰذا جن مقامات كا عرضِ بلد (Latitude) 67.4 ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل راتوں (Continuous Nights) اور جن مقامات کا عرض بلد (Latitude) 65.73ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل دنوں (Continuous Days) کا معاملہ ہوتا ہے۔یہ مقامات ناروے،گرین لینڈ،روس ، امریکا ، کینیڈا اور انٹارکٹیکا جیسے ممالک میں واقع ہیں۔

آئیے ! چند ایسے مقامات کا جائزہ لیتے ہیں:

1) ناروے کا علاقہ لونگیئر بین(Longyearbyen , Norway) :

اس کا عرض 78:13N ہے ۔یہاں کی آبادی 2 ہزار 144 ( 2, 144)افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 26 اکتوبر کو غروب ہوکر 15 فروری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 112 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں129 دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

2) گرین لینڈکا علاقہ اپرنویک (Upernavik, Greenland):

اس کا عرض 72:47Nہے ۔یہاں کی آبادی1 ہزار 166 ( 1, 166) افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 12نومبر کو غروب ہو کر 28 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 77 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں94دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

3) روس کا علاقہ کھتنگا (Khatanga , Russia):

اس کا عرض71:58Nہے ۔یہاں کی آبادی 3 ہزار 450 ( 3, 450) افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج16نومبر کو غروب ہو کر 25 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 70 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے اسی طرح موسمِ گرما میں89دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

4)روس کا ایک اور علاقہ ٹکسی (Tiksi , Russia):

اس کا عرض 71:39N ہے ۔یہاں کی آبادی 5 ہزار 63 ( 5, 063)افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 17 نومبر کو غروب ہوکر 24 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 68 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے اسی طرح موسم گرما میں87دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

5)امریکا کی ریاست الاسکاکا علاقہ اوتکیاگوک (Utqiagvik, Alaska , USA):

اس کا عرض 71:18N ہے ۔یہاں کی آبادی 4 ہزار 212 ( 4, 212)افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 18 نومبر کو غروب ہوکر 22 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 65 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں84 دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

6)ناروے کا ایک اورعلاقہ ہیمر فیسٹ (Hammerfest , Norway):

اس کا عرض 70:39Nہے ۔یہاں کی آبادی 10 ہزار 109 ( 10, 109)افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 21 نومبر کو غروب ہوکر 20 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 60 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے اسی طرح موسم گرما میں78دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  پچھلے دنوں جامع مسجد گلزارِ مدینہ نزد افضال پارک، عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس رہائشی منعقد کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبے کے معلم حبیب اللہ عطاری نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کو وضو کی سنتیں و فرائض یاد کروائیں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اسی دوران معلم حبیب اللہ عطاری نے شرکائے کورس کو علمِ دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃالمدینہ میں داخلہ لین، حفظِ قراٰن کرنے اور اپنے اپنے علاقوں میں نمازِ فجر کے لئے لوگوں جگانے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت ماہِ نومبر 2025ء میں اسپیشل پرسنز (Deaf and Blind) پر مشتمل قافلہ 3 دن کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم پنجاب پہنچا جس میں نگران ِتحصیل جہلم عبدالرحمٰن عطاری اور ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی عبدالقیوم عطاری نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں وضو، غسل اور طہارت کے مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالقیوم عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل ایجوکیشن سرگودھا کے ہاسٹل میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا  گیا جس میں اسپیشل اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

ابتداءً ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل اسٹوڈنٹس کو کھانا کھانے کی سنتیں و آداب سکھائے اور انہیں وضو کرنے کا طریقہ پریکٹیکل کرکے دکھایا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  میانوالی، پنجاب پاکستان میں موجود جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ خانقاہ سراجیہ کے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

حلقے کے دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ میانولی محمد زاہد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے طلبۂ کرام کی اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں سنتیں و آداب سکھائے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز میں کام کرنے کے لئے بعض اشارے بھی سکھائے اور طلبۂ کرام کو اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 4 دسمبر 2025ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں کراچی سے آئے ہوئے اسپیشل پرسنز نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 دسمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار   محمد وقاص عطاری اور ڈویژن بہاولپور ذمہ دار محمد دلشاد عطاری نے بہاولپور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کالج کے اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ ڈیف اسٹوڈنٹس کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈیف کلب کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائی اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 دسمبر 2025ء کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور سٹی میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 14 اسکولز و کالجز کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال، وائس چانسلر ڈاکٹر کامران،  ڈی او بہاولپور اسپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی سہیل عطاری نے پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری، پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار محمد دلشاد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلام آباد، سیکٹر  I-8، زون1 کی جامع مسجد گلشنِ مصطفیٰ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت و کفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے ابتداءً حاضرین کے درمیان غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی جبکہ کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


اسلام آباد، زون1 کی جامع مسجد صدیقِ اکبر میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے حاضرین کو ابتداءً غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی نیز کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے لئے اسپیشل پرسنز کا قافلہ ملتان سے روانہ ہوا جوکہ کوٹ نور محمد بورے والا کی جامع مسجد غلامانِ رسول پہنچا۔

قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے علاوہ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار خانیوال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز پر مشتمل  قافلہ صدر ڈسٹرکٹ، کراچی سے روانہ ہوکر ملتان کے علاقے منظورآباد کی جامع مسجد مدینہ جھلاروالی پہنچا۔

قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)