3 دسمبر 2025ء کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور سٹی میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 14 اسکولز و کالجز کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال، وائس چانسلر ڈاکٹر کامران،  ڈی او بہاولپور اسپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی سہیل عطاری نے پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری، پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار محمد دلشاد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)