21 رجب المرجب, 1446 ہجری
16 دسمبر 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن
دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ
میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے / پہنانے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی
اور انہیں فیونرل ایپلی کیشن کا تعارف کروایا۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)