5 دسمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران
اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل
افیئرز کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد ذمہ دار اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کی
جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول٭کورسز کی کارکردگی اور مختلف کورسز کروانا٭دینی کاموں
کے سلسلے میں سفر کرنا٭ڈیلی کلاس کی کارکردگی٭سیکھنے سکھانےکا حلقہ کورس٭چھٹیوں
میں کورس سمر کیمپ کروانا٭گلی گلی مدرسۃ المدینہ بڑھانا٭ایک دن کا رہائشی کورس
کروانا۔
اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3
دسمبر 2024ء کو بیرونِ ممالک میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً مکتبۃ المدینہ، علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت اور نگران کی معاونت میں گھر درس ذمہ دار کی تقرری کا اعلان کیا گیا جس کے
بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
شعبوں کی کارکردگی بنانے کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اور مجلس
انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
2 دسمبر 2024ء
کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین
اور مجلس انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ شہر او ر بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ
شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 2023ء
کی کارکردگی سے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز 2024ء
کے اہداف میں نمایاں کارکردگی دینے والی
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا۔ آخر میں اراکین عالمی مجلس کے ملک و
بیرون ملک سفر کے اہداف اور سفر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت 2025ء میں ہونے
والے اسلامی تہواروں (Islamic events) کی متوقع تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں
رمضانُ المبارک، عید الفطر، عید الاضحیٰ، عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اور مختلف بزرگانِ دین کے اعراس سمیت دیگر
Islamic events شامل ہیں۔
٭16 جنوری 2025ء بمطابق 15 رجب المرجب 1446ھ یومِ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ٭23
جنوری 2025ء بمطابق 22 رجب المرجب 1446ھ یومِ امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ٭28
جنوری 2025ء بمطابق 27 رجب المرجب 1446ھ یومِ معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭14
فروری 2025ء بمطابق 14 شعبانُ المعظم 1446ھ شبِ برأت٭2 مارچ 2025ء بمطابق 1 رمضانُ
المبارک 1446ھ یکم رمضانُ المبارک٭22 مارچ 2025ء بمطابق 21 رمضانُ المبارک 1446ھ
یومِ مولا علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ٭28 مارچ 2025ء بمطابق 27 رمضانُ المبارک 1446ھ شبِ لیلۃُالقدر٭31 مارچ
2025ء بمطابق 01 شوالُ المکرم 1446ھ عید الفطر٭07 جون 2025ء بمطابق 10 ذوالحجۃ الحرام
1446ھ عید الاضحیٰ٭15 جون 2025ء بمطابق 18 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ یومِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ٭27
جون 2025ء بمطابق 01 محرم الحرام 1447ھ یومِ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ٭06
جولائی 2025ء بمطابق 10 محرم الحرام 1447ھ یومِ شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم ٭20
اگست 2025ء بمطابق 25 صفر المظفر 1447ھ یومِ امام احمد خان رحمۃ اللہ علیہ ٭05
ستمبر 2025ء بمطابق 12 ربیع الاول 1447ھ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭04
اکتوبر 2025ء بمطابق 11 ربیع الآخر 1447ھ یومِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ٭
14 دسمبر 2025ء بمطابق 21 جمادی الآخر 1447ھ یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2024ء کو نیو کراچی میں قائم جامع مسجد مبارک میں
کفن دفن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں قرأت اور امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کی مسلم فیونرل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔
نبیرۂ اعلیٰ حضرت جواد رضا خان صاحب کی فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد
نبیرۂ اعلیٰ حضرت صاحبزادہ
کرنل (ریٹائرڈ) جواد رضا خان صاحب کی گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات استاذُ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدظلہ العالی سمیت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران سے ہوئی۔
پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وا رسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول کی
شرکت ہوئی۔
معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن
کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کردار سازی
سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی روشنی میں“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔بعدِ بیان مختلف
وکلا حضرات سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی ۔
اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر
عطاری مدنی، فیصل آباد ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران، سب تحصیل نگران،
فیصل آباد سٹی نگران، شہر مشاورت، ٹاؤن نگران اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کےحوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور مختلف موضوعات
پر مشاور ت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ماہِ قافلہ میں ہونے والے اجتماعات اور ان میں ہونے والے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری کے بیانات کا جائزہ٭12 دینی کاموں کی کارکردگی، سب تحصیل اور سب
ٹاؤن سطح پر اپڈیٹ تقرری کا جائزہ (جنوری تا اکتوبر 2024ء)٭شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ قافلہ ذمہ داران کی
تقرری کا جائزہ۔
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے
لئے قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں کراچی، دیگر
شہروں کے اسلامی بھائی ، شعبہ قافلہ فیصل آباد کے ذمہ داران اور اسپیشل پرسنز شریک
ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے تمام ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کا آن لائن ٹریننگ سیشن
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 10 دسمبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد سے تمام ذمہ داران کا آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں فیصل آباد کے ذمہ
داران نے براہِ راست اور دیگر ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں
نے LMS(Learning
Management System) اور ORG (Organization) دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے LMS میں ہونے والے کورسز کی اہمیت پر ذمہ داران کی
رہنمائی کی۔
LMS کے
متعلق آگاہی دیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ اس میں مختلف آن
لائن کورسز کروائے جاتے ہیں جن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جاتی ہے۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے
سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات دیئے اور انہیں مدنی
پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami