15 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2024ء کو نیو کراچی میں قائم جامع مسجد مبارک میں
کفن دفن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں قرأت اور امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کی مسلم فیونرل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔