2 دسمبر 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اور مجلس انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ شہر او ر بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 2023ء کی کارکردگی سے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز 2024ء کے اہداف میں نمایاں کارکردگی دینے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ آخر میں اراکین عالمی مجلس کے ملک و بیرون ملک سفر کے اہداف اور سفر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔