اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے علاقے تولیدو (Toledo)، پیترائکس(Patraix)،لوگرونیو(Logroño)، اور کاسپے (Caspe) میں آن لائن تین دن مشتمل کورس ”اسلامک ہیروز“ کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش61اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مُدِرسَات اسلامی بہنوں نے اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے "حضرت علی رضی اللہ عنہ" اور "حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ" کی اسلام کے لئے دی ہوئی قربانیوں کےمتعلق معلومات فراہم کیں۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے مزید شارٹ کورسز کرنے کی اور روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے کی نیت بھی لی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے جذبے کے ساتھ اپنی نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء کے آخری ہفتے یورپ کے ملک اٹلی (Italy)کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں بوستو،گلراتے،کاستانو،للیانو،میدا،کراتے(Busto, Gallarate, Meda, Carate, Castano, Lagnan) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ ان اجتماعات میں تقریبا 113اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں دعا کے فضائل ،دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق بیان کیا نیزمتفرق روحانی علاج بھی بتائے اور 100 مرتبہ یَا سَمِیْعُ کے اجتماعی ورد کے بعد امت مسلمہ کے لئےخصوصی دعائیں کی گئیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام3 جنوری 2021  ء کو سویڈن( Sweden) میں بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 10اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”خوفِ خدا“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کا خوف خدا اور توبہ کے فضائل بیان کئے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اللہ پاک کے کرم سے اسپین میں گزشتہ دنوں 7 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت پائی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات لگایا جارہا ہے جس میں4 نیو مسلم اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ مدنی قاعدہ اور اسلام کی بنیادی باتیں نیز اسلامی عقائد کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے۔ دین کے ضروری مسائل بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام03 جنوری2021ء کو اسپین (Spain) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بارسلونا ( Barcelona) سمیت ذیلی حلقے بئیر امات( VirreiAmat)، آرتیگاس(Artigues)، کورنییا (Cornella)، پارالیل (Paralel) کی اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن کابینہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز یوم/ایام قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام دسمبر 2020ءکے آخری ہفتے اٹلی (Italy) کے ڈویژن بلونیا (Bologna)میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے 63 نیک اعمال پر عمل کیسے کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63نیک اعمال کے رسالے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(Italy) کے شہر پراتو(Parato) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one day session)میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں ملک و بیرون ملک سے اسلامی بہنوں کی 658  مدنی خبریں اپلوڈ ہوئیں جس میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی 309 خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی اور پاکستان کی اسلامی بہنوں کی 349 خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے چار 4ڈویژن اور ایک ذیلی حلقے میں دعائےحاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے نیز کس وقت دعا مانگی جائے اور حاجات کیسے مانگی جائیں کےبارے بیان کیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ نیک اعمال کے ذریرےجائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ17ہزار203

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار860

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار974

گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 66ہزار678

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 56ہزار410

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 87ہزار477

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 83ہزار777

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار235

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار704

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار125

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 6لاکھ78 ہزار600اسلامی بہنوں کی رسالہ” شانِ رفاعی“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، بیوٹیشن ، نرس اوراسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ دعوت اسلامی سے متاثر ہوکر ایک نرس نے اپنی تنخواہ میں سے 50% مدرسے میں جمع کروانے کی نیت کی۔