دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر(South and West Yorkshire) کابینہ کے علاقوں روتھرہم اور ڈونکاسٹر ( Rotherham and Doncaster)میں 2 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجوں کا آغاز ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

ان درجوں میں قراٰن کریم کو درست مخارج کے ساتھ سکھانے کے ساتھ اسلامی بہنوں کی دینی تربیت بھی کی جائے گی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور شمالی زون کی کابینہ فیروزپور کے علاقے مدینہ ہومز میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈور ٹو ڈور بروز بدھ ہونے والے دعائے حاجات اجتماع کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے  کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے بریڈفورڈ (Bradford) میں بذریعہ اسکائپ محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ایصال ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں     بحرین ڈویژن فیضان رضا میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ (Bradford)کی مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 12 مدرسات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی اور 3 روزہ کورس ”بیٹی کا کردار“ کے نکات سمجھائے گئے۔ مدرسہ اسلامی بہنوں نے کورس کروانے کی نیتیں کیں جبکہ میں مشورے میں کورس”حب العربیہ“ کے نکات پر بھی کلام ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملک ایران میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 8 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اپنے نیک اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ دسمبر 2020ءمیں یوکے لندن کے علاقے ولزڈن گرین  (Willesden Green) میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام مَدرسہ سطح پردعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دعائے حاجات اجتماع طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا اس کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ متفرق روحانی علاج بتائے اوریاد کروائے گئے نیز پریشان حالوں کے لیے خصوصیت کے ساتھ دعا کا سلسلہ ہوا۔ قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ کا سنتوں بھرا بیان بھی ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ دسمبر 2020ءمیں یوکے لندن کے علاقے سلاؤ(Slough) میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 3جنوری 2021ءکو یوکے لندن( London) کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لندن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”حب العربیہ“ کے نکات سمجھائے۔ کچھ اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی نیتیں کی ہیں۔اجلاس میں کورس ”اسلامی ہیروز“ کے نکات پر بھی کلام ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل( Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain)کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے شہر لوگرونیو ( Logroño ) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا،مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بھی بیان کئے۔