دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون شہر اور بیرون
ملک امریکا ،کینیڈا،کوریا ، یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ
اسکائپ شرکت کی ۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے بیرون ملک کام
بڑھانے، شخصیات سے رابطہ کرنے،یورپین
ممالک میں ویک اینڈ اسلامک اسکول اوپن کرنے، بیرون ملک اسٹوڈنٹ پر دینی کام کرنے، رسالہ کارکردگی بڑھانے اورمدرسۃ
المدینہ بالغات اور للبنات کے اضافے کے بارے میں آنے والے مسائل سنے اور باہمی مشاورت سے اس کا حل تلاش کیا گیا۔
بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ میں 4مقا مات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ میں 4مقا مات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔
5جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
قافلہ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان استور کابینہ سے کثیر عاشقان رسول ایک ماہ کے
لئے مدنی قافلے میں لاہور کی طرف روانہ ہوئے۔
روانگی سے قبل مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران ڈویژن استور محمد عمران عطاری نے شرکا کو قافلے کے حوالے سے مدنی پھول بیان
کئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات اوورسیز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
مزید سابقہ ماہ کی کارکردگی سے اس کا تقابل بھی کیا گیا نیزآئندہ ماہ کے اہداف دیئے
گئے اورماہانہ کارکردگی مرتب کرکے ذمہ داران کو جمع کروائی گئی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری تنظیمی شیڈول کے مطابق کراچی کے علاقےرنچھور لائن کابینہ
میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان اوکاڑوی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کی تربیت کی
اور اساتذہ کا مشورہ فرمایا۔
رکن شوریٰ نے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے اور تعطیل اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی کے
حامل طلبہ کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
حضرت مولانا صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی صاحب کی
بڑی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
انتقال کی خبر ملنے پر دعوت اسلامی کا وفد رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں انہوں نے مولانا
صاحب سے تعزیت کی۔ رکن شوریٰ نے ان کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں
کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔اسی سلسلے میں کولکتہ ریجن ، کٹک
زون کے تقریبا 58 طالبہ اسلامی بہنوں نے
رسالہ کا سنا اور مطالعہ کیا ۔
یوکے ایسٹ لندن کے ڈویژن والتھم سٹوکی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2020ء کو یوکے ایسٹ لندن کے ڈویژن والتھم سٹو (Walthamstow) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے
رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire)کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 64اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہدف
بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی، معلمات میں اضافے کے لئے اہداف دئیے اور روزانہ
دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے لئے کچھ وقت مقرر کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےویلز(Wales )کابینہ
کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیااور
ہدف بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے
اور اس کی کارکردگی اصلاح اعمال شعبہ ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2021ءکو یوکےسلاؤ لندن (Slough
London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہدف
بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی، معلمات میں اضافے کے لئے اہداف دئیے اور روزانہ
دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے لئے کچھ وقت مقرر کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لندن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ”ایک ذمہ دار کو کیسا
ہونا چاہیئے“ اس بارے میں نکات پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔
Dawateislami