دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام نارتھ کراچی کابینہ کراچی ریجن
میں تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں عصری علوم حاصل کرنے والے بچے سمیت اہل
علاقہ نے شرکت کی۔
تقسیم اسناد
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد
بغدادرضاعطاری نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسکولنگ سسٹم فائنل امتحان میں پوزیشن
ہولڈر بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
واضح رہے !مجلس مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں اسکول
کی تعلیم بھی مفت دی جاتی ہے الحمد اللہ اس وقت گودھرا
کالونی میں پرائمری تک تعلیم کا سلسلہ ہے ۔
06
جنوری 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ ملتان میں سینئر صحافی و کالم نگار اعجاز چوہان
کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ملتان زون ریاض عطاری نے کیا اس موقع پر
ذمہ داران دعوت اسلامی انہیں دعوت اسلامی
کی پریزنٹیشن دکھائی اور دعوت اسلامی کی طرف سے فری تھیلیسیمیا پاکستان کے حوالے
سے بریف کیا جس پر صحافی و کالم نگار نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو بہت سراہا۔(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
کراچی پریس
کلب میں محفل میلاد کا انعقاد اور مولانا عبدالحبیب عطاری کا بیان
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت05 جنوری 2021ء بروز منگل کراچی پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا
عبدالحبیب عطاری صاحب نے بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں صحافت سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ سے صحافیوں نے
ملاقات کی سعادت حاصل کی اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں تحائف بھی حاصل کیے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
رکن مجلس و
رکن ملتان زون ریاض عطاری نے05 جنوری 2021ء بروز منگل مختلف اخبارات کے دفاتر میں
صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
اور مختلف شعبہ جات پر کالم لکھنے کا ذہن دیا۔
صحافیوں میں سینئر صحافی سرفراز احمد اور روزنامہ
پاکستان اخبار کے ڈپٹی بیوروچیف رانا عرفان شامل تھے ۔
دوسری جانب
ذمہ داران دعوت اسلامی نے روزنامہ بدلتا زمانہ کے چیف ایڈیٹر ملک ارشد
صاحب سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)
فیضان ِمدینہ
خان پور برانچ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات
رحیم یارخان زون فیضان مدینہ خان پور برانچ
میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دران نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عباس عطاری مدنی
رکن مجلس نے شرکا ئے مشورہ کو مدنی کاموں کو کرنے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے ،انفرادی عبادت
کرنے اور تنہائی میں فکر آخرت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 جنوری 2021کو ہونے
والے ملتان کے تربیتی اجتماع کا ذہن دیا ۔
فیضان آن
لائن اکیڈمی کی ٹرینرمجلس کے زیر اہتمام 8جنوری 2021 ء بروز جمعۃ المبارک بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر
کے ٹرینرز نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد علی ہاشمی عطاری
(رکن مجلس) نے شرکا کو ٹریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے ٹریننگ
جدول کو اپڈیٹ کرنے پر کلام کیا نیز ٹرینر اسلامی بھائیوں کو انگلش سیکھنے اور دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔ ( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام لاہورریجن کاہنہ نو میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات لاہورریجن کاہنہ نو میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ
ناظمین سمیت ہوم کلاسز کے مدرسین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سخاوت رضا مدنی لاہور ریجن ذمہ دار نے تعلیمی
و انتظامی معاملات کو کیسے مضبوط اور منظم کیا جائے کے متعلق تربیت کرتے ہوئے شرکا کو اہم نکات دیئے۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی کی مختلف ذمہ داران سے مشاورت
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 5 جنوری 2021ء بروز منگل کو ایڈمیشن و فیس
ڈپارٹمنٹ ہند کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اپنی اسکلز میں اضافہ کرنے، مسائل حل
کرنے اور کروانے سے متعلق تربیت کی ۔
دوسری جانب برانچ ناظم صاحب اور مینجر ریحان
برکاتی عطاری کے ساتھ مشاورت کی جس میں انتظامی امور کو مینج کرنے اور نظام میں
جدت لانے کے حوالے سے کئی اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
31 جنوری کو ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ
رسول کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
31 جنوری 2021ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں انعقاد پذیر ہوگا۔
امامت
کورس کے طلباء کرام کی بارہ دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 07 جنوری 2021 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی جاری امامت
کورس کے طلباء کرام کی نگران کابینہ عبد الواصف عطاری نے بارہ دینی
کام کرنے کا حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اچھی
کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت کی طرف سے دی گئی عیدی دی۔(رپوٹ :محمد
شہزاد عطاری معلم امامت کورس )
27 جنوری کو میڈیا کے وابستہ افراد کے لئے
اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں
میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں
ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ”شعبہ تعلیم “ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک شخصیت کے گھر
منعقد محفل نعت میں شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مقصد حیات پر بیان کیا
۔نیزشرکاء کاہفتہ واراجتماع میں شرکت اورفیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینےکاذہن
بنایاگیا۔ اسلامی بہنوں نےاس حوالےسےاچھی نیتیں بھی کیں آخرمیں مدنی رسائل بھی تقسیم
کیےگئے۔
Dawateislami