اٹلی کی ڈویژن
میلان اور برشیاکی مدرسات کے درمیان فرض علوم تربیت کا سلسلہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام اٹلی( Italy) کی ڈویژن میلان (Milan) اور برشیا(Brescia) کی مدرسات کے درمیان فرض علوم
تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں 09 مُدَرِسات نے شرکت کی۔
مدرستہ المدینہ بالغات کی فرض علوم معاون مفتشہ
نے مدرسات کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔
تربیت
کے بعد 9 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیا اور یہ
تمام اسلامی بہنیں ممتاز کیفیت ( A GRADE) سے کامیاب
ہوئی ہیں۔
اس فرض
علوم تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں
کو فرض علوم میں سے وضو ، غسل ، نماز اور اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری 07 جنوری کو ملک و بیرونِ ملک دارالمدینہ اسٹاف کے درمیان بیان فرمائیں گے
دارالمدینہ کی جانب سے 07 جنوری 2021ء بروز جمعرات صبح 10بجکر 45منٹ پر تربیتی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس تربیتی
نشست میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری ملک و بیرونِ ملک دارالمدینہ اسٹاف اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی بذریعہ ویڈیو لنک تربیت فرمائیں گے۔
دارالمدینہ کے تمام اسٹاف کو اس تربیتی نشست میں
شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
دعوت اسلامی کی جانب سے نواب
شاہ زون میں 41مقامات پر مساجد و مدارس کے پروجیکٹس کا
آغاز
دعوت اسلامی کی مجلس
خدام المساجد و المدارس نے41 مقامات پرمساجد، مدارس اور تنظیمی مکاتب کے پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے مجلس خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام نواب شاہ زون میں مختلف مقامات پر نیو مساجد، مدارس، جامعات اور تنظیمی مکاتب کے قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
3 جنوری 2021ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں 41 مقامات پر ان مساجد و مدارس کے پروجیکٹس کا باقاعدہ آغاز اور بعض کا افتتاح کیا گیا۔ ان مقامات کا آغاز و افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے فرمایا۔اس موقع پر نگران ریجن حیدر آبادقاری ایاز عطاری، نگران زون اور دیگرذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
پروجیکٹس کی تفصیلات
درج ذیل ہیں:
مدارس
المدینہ للبنین
(1)مدرسۃ المدینہ فیضان بابا فرید (رحمت ٹاؤن)(2) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (شوگر مل) (3) مدرسۃ المدینہ فیضان امام جعفر صادق (تاج کالونی) (4) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (محمدی ٹاؤن) (5) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بالا) (6) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بھٹ شاہ) (7) مدرسۃ المدینہ فیضان خدیجۃ الکبریٰ (ایم ایم گارڈن ٹنڈو آدم) (8) مدرسۃ المدینہ فیضان مصطفیٰ (ٹنڈو آدم ) (9) مدرسۃ المدینہ فیضان اولیاء (ٹنڈو آدم) (10) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (غریب آباد ٹنڈو آدم)
جامعۃ المدینہ للبنین
(11)جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (V.I.P
روڈ) (12) مرکزی جامعۃ
المدینہ گلشن مدینہ (13)
جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (ٹول پلازہ سعید آباد)
(14) جامعۃ المدینہ فیضان
نور مصطفیٰ (15) مرکزی جامعۃ المدینہ (سکرنڈ
بائے پاس)
مدرسۃالمدینہ
للبنات
(16)مدرسۃ المدینہ
فیضان عشق رسول (کیمپ 2) (17) مدرسۃ
المدینہ فیضان عشق رسول (18) مدرسۃ
المدینہ فیضان امام جعفر صادق (تاج
کالونی)
جامعۃ
المدینہ للبنات
(19)جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (تاج کالونی) (20) جامعۃ
المدینہ فیضان عائشہ (طوبیٰ کالونی
بالا) (21) جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بالا)
مساجد
(22)جامع مسجدفیضان بابا فرید (رحمت ٹاؤن) (23) جامع مسجدفیضان تاجدار مدینہ (V.I.P
روڈ) (24)
جامع مسجد فیضان ابراہیم علیہ السَّلام (60 میل روڈ) (25) جامع مسجد فیضان عشق رسول (شوگر مل) (26) جامع
مسجد فیضان رمضان (قاضی احمد روڈ) (27) جامع مسجد فیضان عثمان غنی (لنک روڈ) (28) جامع مسجد فیضان امیر حمزہ (سعید آباد) (29) جامع مسجد فیضان عائشہ (طوبیٰ کالونی بالا) (30) جامع مسجد فیضان عشق رسول (ٹیکسی اسٹینڈ بالا) (31) جامع مسجد فیضان یونس علیہ السَّلام (بالا) (32) جامع مسجد فیضان مدینہ(بالا) (33) جامع مسجد فیضان مدینہ (بھٹ شاہ) (34) جامع مسجد فیضان خاتون جنت (ٹنڈو آدم) (35) جامع مسجد فیضان اقصیٰ (ٹنڈو آدم) (36) جامع
مسجد فیضان روشن (ٹنڈو آدم) (37) جامع مسجد
فیضان عشق رسول (ٹنڈو آدم) (38) جامع
مسجدفیضان جمال مصطفیٰ (ٹنڈو آدم)
فیضان
آن لائن اکیڈمی
(39) فیضان آن لائن اکیڈمی (ٹنڈو آدم)
تنظیمی
مکاتب (آفسز)
(40)آفس جامعہ فیضان بہار شریعت (فارسی
باغ) (41) آفس جامعہ گلشن حدید (فیضان مدینہ نواب شاہ)
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی عطاری نے
پاکپتن پریس کلب اور بابا فرید بلڈ بینک میں عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے مخاطب کو نماز کورس کرنے کی ترغیب
دلائی اور 27 جنوری2021ء کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی
دعوت دیتے ہوئے بابا فرید بلڈ بینک اور پریس کلب میں میں صحافیوں کو یہ بیان دیکھانے کے حوالے سے کلام کیا ۔
واضح رہے!
صحافیوں اور عہدیداران کے نام یہ ہیں: وقار فرید جگنو صدر پریسں کلب پاکپتن شریف ، حیدر علی شہزادسیکرٹری انفارمیشن پریسں کلب
پاکپتن،محمد یوسف نائب صدر پریسں کلب رنگ شاہ،ندیم بھٹی ڈپٹی بیوروچیف ون منٹ نیوز
, سوہنی دھرتی , 2نیوز نوید انصاری اور شرافت بھٹی، شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
پاکپتن میں
صحافیوں سے ملاقاتیں
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی عطاری نے 03
جنوری 2021ء بروز اتوارپاکپتن میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع میں
نگران شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔ صحافیوں میں افتخار بھٹی صاحب ڈسٹرکٹ انچارج دنیا نیوز
پاکپتن،شیخ یوسف اور شیخ یعقوب، شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
فیضان مدینہ
پاکپتن شریف میں03 جنوری 2021ء بروز اتوار صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن
مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن مجلس و رکن پاکپتن زون پیر فیضان
چشتی نے کیا۔ صحافیوں کو فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
وزٹ کروایا جبکہ رکن ریجن نے مدنی حلقہ لگایا۔
مدنی حلقے میں انہیں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی کاموں کے
حوالے سے آگاہ کیا گیا اور 27 جنوری2021ء
کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
صحافیوں کے
نام یہ ہیں: حسن عباس بخاری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن،شیخ منیر احمدصدر پریس کلب
پاکپتن،حاجی یاسین چوغطہ وائس چیئرمین پریس کلب پاکپتن،ارشد حسین سیدانفارمیشن سیکرٹری
ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن، سید نسیم عسکری افتخار حسین اور حافظ علی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ریڈیو پاکستان
کے انچارج پروگرام محمد حسین کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارفیضان مدینہ میں وزٹ ہوا
جن کا استقبال رکن مجلس و رکن حیدرآباد زون محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ حیدر آباد عبدالغنی عطاری نے کیا۔
دوسری جانب محمد عارف عطاری نے حیدر آباد پریس کلب کے نئے منتخب صدر عبداللہ شیخ کو مبارک باد دیتے ہوئے سینئر صحافی جنید خانزادہ سے ملاقات کی اور انہیں 27 جنوری کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی
دعوت دی اور مقامات طے کیے۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
رکن مجلس و
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارساہیوال زون میں
نگران زون سے تقرر کے حوالے سے بات چیت اور نگران کابینہ کے ساتھ صحافیوں سے
ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جہاں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا اور27 جنوری کو ہونے والے صحافی
اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دی جبکہ ذمہ داران کے ساتھ مشاروت پر مقامات طے کئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)
رکن مجلس و
رکن ملتان زون ریاض عطاری نے 03 جنوری 2021ء بروز اتوار روزنامہ نوائے وقت کے میگزین
ایڈیٹر سلیم ناز سے ملاقات کی انہیں دعوت
اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور آرٹیکل
لکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ
کے رسائل تحفے میں دیئے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ زون کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ میاں اسماعیل مسجد
کوئٹہ میں صحافت سے وابستہ افراد کے لیے 7 روزہ فیضان
نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا
شہزاد عطاری مدنی نے کورس میں شامل صحافیوں اور دیگر ذمہ داران کی نماز کے فضائل،
وضو، نمازی سے آگے گزرنے کا طریقہ، نماز کا عملی طریقہ، دینی معامالات کے حوالے سے تربیت کی ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ رکن مجلس و رکن ریجن
فیصل آباد ارسلان عطاری نے جڑانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں رکن زون جڑانوالہ عاطف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے۔
مدنی حلقے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔ ان صحافیوں میں راجہ نسیم اکبر حیات بیوروچیف چینل، عدنان شاہ جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ، محمد حمزہ حریف نیوز بچیکی شہر، عبدالستار نوائے وقت، روزنامہ پاکستان، روزنامہ مشرق، محمد یوسف جناح ، سہیل گجر روزنامہ دنیا اور شاہد اقبال روزنامہ نئی بات شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عمان میں
بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح اصلاحِ اعمال زمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے
ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے
نیتیں کیں۔