امریکہ کے ڈویژن
سیکرامنٹو میں 3 مختلف مقامات پر بذریعہ
اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
ڈویژن سیکرامنٹو (Sacramento)میں 3 مختلف
مقامات پر بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ
اسکائپ ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 21 جملہ مشاورت کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت کے فضائل، شجرہ شریف، فقہ، مدنی مذاکرہ کے سوال جواب وغیرہ بتائیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 12 ٹین ایجر بچیوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف
کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور کثرت سے درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومتفرق روحانی علاج
بتائے نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کی
دعوت کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 جنوری 2021ء کو اٹلی(Italy) کے شہر پراتو (Prato)میں بذریعہ اسکائپ
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے، دعا کے فضائل ،دعا کب اور کہاں
قبول ہوتی ہے؟ اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق بیان کیا نیزمتفرق روحانی
علاج بھی بتائے اور 100 مرتبہ یَا سَمِیْعُ کے اجتماعی ورد کے بعد امت مسلمہ کے لئے خصوصی
دعائیں کی گئیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 5 جنوری 2021ءکواسپین (Spain) میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدرستہ
المدینہ بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے
کےلئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
کس طرح زیادہ سے زیادہ مدرستہ المدینہ بالغات کا انعقاد کیا جائےاور مقامی اسلامی
بہنوں کو پڑھانے کی ترغیب اور دینی کاموں
کیطرف کس طرح لایا جائے؟ اس حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔
ماہ دسمبر 2020ء میں اسپین میں لگنے والے مدارس اور
دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات زیرِ اہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی درجِ ذیل ہے:
پورے ریجن میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات
کےدرجات کی تعداد: 6
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 72
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 6
گھر میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کی
تعداد: 5
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16
بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد:
31
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 196
اسکائپ پر پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 22
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 192
ہفتہ وار نیک اعمال جائزہ کرنے والی طالبات کی
تعداد: 152
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 172
ماہِ دسمبر 2020 ءمیں 2 طالبات نے ناظرہ کا ٹیسٹ
تفتیش مجلس میں کامیاب کرنے کی سعادت حاصل کی۔
شیخ طریقت،
امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی جانب
سے عطاکردہ
ہفتہ وار رسالہ
شانِ حافظِ مِلّت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:
٭ حافظ ِملّت کی دینی خدمات٭ حافظ ِملّت شخصیت
ساز تھے٭ حافظ
ِملّت کے ملفوظات٭بیماری میں بھی حُقُوْقُ اللہ کی پاسداری ٭ اور بہت
کچھ۔۔۔۔۔۔
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت
٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں58ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) سے تقریباً
1ہزار41 اسلامی بہنوں نے رسالہ”شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ“پڑھنے/سننے
کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی ماہِ جنوری، فروری اور مارچ میں رکنِ شوریٰ حاجی
اطہر عطاری سے متعلق مختلف مجالس کے مدنی مشورے فرمائیں گے۔ مدنی مشوروں کی تاریخ
اور اوقات کار کی تفصیل نیچے ٹیبل میں ملاحظہ فرمائیں:
عیسوی تاریخ |
دن |
وقت |
مصروفیت |
نوعیت |
8 جنوری |
جمعہ |
11:30
PM |
نگرانِ مجالس
(اطہر عطاری) |
تربیتی نشست |
9 جنوری |
ہفتہ |
2pm
تا4pm |
مجلس رابطہ
/شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) |
تربیتی نشست |
12 جنوری |
منگل |
11:30
PM |
(EAB) |
تربیتی نشست |
16 جنوری |
ہفتہ |
بعد مدنی
مذاكره |
شعبہ تعلیم |
تربیتی نشست |
18 جنوری |
پیر |
بعد عشاء |
رابطہ برائے
شوبز |
مدنی حلقہ |
25
جنوری |
پیر |
بعد عشاء |
رابطہ برائے
شوبز |
مدنی حلقہ |
27جنوری |
بدھ |
2pm
تا4pm |
صحافی اجتماع |
بیان |
30جنوری |
ہفتہ |
بعد مدنی
مذاکرہ |
رابطہ برائے وکلاء |
تربیتی نشست |
31جنوری |
اتوار |
2pm
تا4pm |
رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ |
بیان |
6فروری |
ہفتہ |
بعد مدنی
مذاکرہ |
رابطہ بر ائے
شخصیات |
تربیتی نشست |
7فروری |
اتوار |
2pm
تا4pm |
رابطہ برائے
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ |
بیان |
7
مارچ |
اتوار |
2pm
تا4pm |
مجلس تاجران (حاجی عبدالحبیب مدظلہ العالیہ) |
بیان |
13
مارچ |
ہفتہ |
بعد مدنی
مذاکرہ |
رابطہ برائے
شوبز/رابطہ برائے اسپورٹس |
تربیتی نشست |
27
مارچ |
ہفتہ |
بعد مدنی
مذاکرہ |
رابطہ برائے
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ |
تربیتی نشست |
امریکہ کے ڈویژن
نیو یارک میں 4 مختلف مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 4
مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، نیو
جرسی(Coney Island Avenue ,Bensonhurst
Avenue, Brighton Beach Avenue, New Jersey city )
میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش
97 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
آج 9جنوری کو تمام شعبہ جات کی ذیلی تاریجن سطح کی اسلامی
بہنوں میں سنتوں بھرا اجتماع ہوگا
9جنوری 2021ء بروز ہفتہ دوپہر 2 تا 4 کابینہ سطح پر
تمام شعبہ جات کی ذیلی تاریجن سطح کی اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجتماع میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور نگرانِ پاکستان حاجی ابورجب عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔ تمام اسلامی بہنوں سے اس اجتماع میں اول تاآخر شرکت کی درخواست
کی جاتی ہے۔