دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا ، کابینہ نیروبی میں ڈیلی
کلاسز ”علم دین کا حلقہ“ ماہ اکتوبر 2020ء
میں شروع کیا گیا۔
اب جنوری
2021 تک اللہ کے کرم سے جاری ہےاس 15منٹ کے حلقہ میں اسلامی بہنیں بہت شوق سے شرکت
کرتی ہیں بزر گا ن دین کے واقعات اور دیگر
حکایات وغیرہ سن کر نیک اعمال کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔ مبلغہ دعوت اسلامی وقتاً
فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدنی چینل ڈسٹری بیوشن کے زیر اہتمام6 جنوری 2021ء بروز بدھ میرپورخاص
العطاٹاؤن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ للبنین غیر رہائشی کے شرکا نے
شرکت کی ۔
مدنی حلقے
میں مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری
پاکستان سطح کہ ذمہ دار نے مدنی چینل کا تعارف اور موبائل ایپس کے حوالے
سے کلام کرتے ہوئے شرکا کو اپنے گھروں میں مدنی چینل چلوانے اور موبائل میں دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: ساجد
رضاعطاری رکن زون)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیامیں ماہ جولائی 2020 میں ڈیلی
کلاسز ”صراط الجنان کی تفسیر القرآن“ کا آغازکیا گیا اور اللہ
کے
کرم سے جنوری 2021 میں بھی جاری ہے اس 15منٹ کی کلاس کو اسلامی بہنیں بہت شوق
سےجوائن کرتی ہیں ۔
اس کورس میں
3اٰیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے اور مبلغۂ دعوت اسلامی وقتاً
فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی ترغیب دلا تی رہتی ہیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
بروز ہفتہ2جنوری 2021 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں نیک اعمال کی ترغیب
د لانے کےلئے ماہانہ اجتماع برائے اصلاح اعمال کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے سوالات
سمجھا تے ہوئے آسانی کے ساتھ عمل کا طریوہ بتایا نیزموبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے
حوالے سے بھی ذہن دیا گیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام4 جنوری 2021ء بروز پیر شریف،شعبہ
مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن تا زون
مشاورت کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے
میں متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی۔ ہر طالبہ
کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا۔ تدریس کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات
کے اہداف دئیے گئے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا
اظہار پیش کیا ۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 6 جنوری 2021ء بروز بدھ کوٹ مومن کابینہ بھلوال زون ضلع سرگودھا فیضان مدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس
اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت
دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان
میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے
آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ کے علاقوں حسین آباد اور جوہر آباد میں اصلاح اعمال اجتماع
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح پر شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نیک اعمال کے جائزہ پر بیان ہوا اور اس کی اہمیت
بتائی گئی نیز رسالہ پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا اور نیک اعمال کی الجھنوں کا حل بھی دیا آخر میں اسلامی بہنوں کو روزانہ
اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرکے ہر ماہ اپنی ذمہ
دار کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ایک ٹیوشن سینٹر میں
کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز
کا عملی طریقہ سکھایا جس
میں کم و بیش 25 طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نماز پابندی سے ادا کرنے
اور شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں مزید نماز کا طریقہ سیکھ کر کہا کہ بہت سی ایسی
باتيں سیکھیں جنکا علم نہ تھا دوبارہ مسائل سیکھنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور تبریز عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مجلس مالیات کے ذمہ دار صدام حسین ترابی کے ساتھ
مشاورت کی جس میں مالیات سے متعلقہ پالیسیز
پر گفتگو کرتے ہوئے پینڈنگ معاملات کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔
دوسری جانب
رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 4 جنوری2021ء بروز پیر
کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کی انوویٹو ٹیم کا مشورہ کیا جس میں طے شدہ اہداف کو مکمل کرنے کے طریقہ
کار کے متعلق ذمہ داران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد
فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی
کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 5جنوری2021ء بروز منگل فیضان مدینہ پیزو میں مدنی
مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ
کرام نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی فضل الرحمان عطاری ناظم اعلیٰ اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطاری نے شرکا کے درمیان قرآن کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئیے شرکا کو اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا نظام مضبوط کر نے ،اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قرآن پاک پڑھانے اور ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کا نفاذ کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:فضل الرحمان عطاری رکن زون)
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ والٹن ڈویژن
علاقہ گلبہار کالونی میں مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد رضا عطاری رکن مجلس
لاہور ریجن نے پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو 2021ء کے اہداف دیئے اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن
دیا جس پر حاضرین نے تحفظ اوراق مقدسہ کے
کام کو بڑھانے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد
وارث عطاری )
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 03جنوری 2021ء بروز اتوار سکھر
زون جیکب آباد کابینہ سلطان کوٹ میں ماہانہ
مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
ماہانہ مدنی
مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد
بلال عطاری نگران سکھر زون و نگران جیکب
آباد کابینہ عبدالوحید عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع کی
تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے سمیت8 جنوری2021ء کو راہ خدا میں30 دن کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:محمد اظہر عطاری )