فیضان مدینہ ڈیرہ
اسماعیل خان میں امامت کورس کے طلباء اور
معلمین کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین کا مدنی
حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،نگران طلباء اور معلمین سمیت انجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی بشیر عطاری نگران زون نے شرکا
کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
حاضرین کو 12 مدنی کام کرنے کے متعلق مدنی
پھول دیئے ۔
دوسری جانب 11
جنوری 2021ء بروز پیر شریف قاری ارشد عطاری
ور ذمہ داری رکن مجلس امامت کورس نے فیضان مدینہ شیخوپورہ کا دورہ
کیا جہاں امامت کورس کے شرکا کے درمیان خود
داری اور حسن اخلاق کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے امامت کورس کے اسلامی بھائی اور اساتذہ کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : عبدالستار
مدنی ڈیرہ اسماعیل خان )
فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں 24 نیوز چینل کے بیوروچیف رانا زاہد اقبال کے والد مرحوم کے لیے ایصال
ثواب اجتماع
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت08 جنوری 2021 بروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
24 نیوز چینل کے بیوروچیف رانا زاہد اقبال کے والد مرحوم کے لیے ایصال ثواب اجتماع
کا سلسلہ کیا گیا جس میں دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان و دعا فرمائی۔
ایصال ثواب
اجتماع میں بیوروچیف 92 نیوز، جنرل سیکرٹری
پریس کلب، جنرل سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن، جرنلسٹ یونین کے عہدیداران و
ممبران نے شرکت کی،۔
واضح رہے ! اجتماع کے اختتام رکن شوریٰ سے صحافیوں
نے خصوصی ملاقات کی جبکہ ذمہ داران دعوت
اسلامی نے صحافیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی
کا وزٹ بھی کرواتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی
دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے ان کاموں
کو سراہا۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ سوشل میڈیا ورکرز نے 3 دن کے
مدنی قافلے میں سفر کیا جہاں شرکائے قافلہ نے نیکی کی دعوت، سنتیں اور آداب سمیت دیگر فرائض علوم سیکھنے کے حلقوں میں شرکت کی۔
ان صحافیوں میں
سوشل میڈیا ورکرز کی ٹیم کے چیئرمین عمر علی قریشی، فاروق تبسم ریجنل بیوروچیف
آواز چینل، سید نور عالم شاہ صاحب مالک و ایڈیٹر اخبار نو، سوشل میڈیا وائس آف
پاکستان کے رپورٹر محمد ولید، محمد جنید، عمر دراز، اور رکن زون عارف عطاری سمیت رکن کابینہ عبدالغنی عطاری بھی شامل تھے۔( رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
فیضان مدینہ
خان پور برانچ میں فیضان آن لائن اکیڈمی مجلس کا
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی کے زیر اہتمام 9جنوری 2021 ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ خان پور برانچ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام
عباس عطاری مدنی رکن مجلس نے شرکا ئے مشورہ کو مدنی کاموں کو
کرنے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے ،انفرادی عبادت کرنے اور تنہائی میں
فکر آخرت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 جنوری 2021کو ہونے والے ملتان کے تربیتی اجتماع
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 09 جنوری 2021 بروز
ہفتہ محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن
نے لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین
اوراق مقدسہ کے ہمراہ شاہدرہ مرید فیضان
مدینہ رحمان سٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی
زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ کے
ذمہ داران اور اہل علاقہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے
فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
وارث عطاری)
10جنوری2021ء بروز اتوار کراچی محمود آباد نمبر6 میں اختر الہی
عطاری مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع
منعقد ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت عوام کی بڑی
تعداد نے شرکت کی ۔
ایصال ثواب اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا
منعم مدنی عطاری نے حاضرین کے درمیان ریا کاری کی مذمّت کے موضوع پر بیان کیا اور
12دینی کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔
ایصال ثواب اجتماع میں 5 مرتبہ قرآن پاک ،7
لاکھ مرتبہ دورود پاک،500 مرتبہ سورہ ملک،12000مرتبہ سورہ فاتحہ، 500مرتبہ سورہ
یٰسین،100 مرتبہ سورہ رحمن،1500مرتبہ کلمہ طیبہ سمیت 38 مختلف پارے پڑھنے کا ثواب
شہید کاشف اعوان کو پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری علاقہ
مشاورت ذمہ دار)
فیضان مدینہ
کراچی میں امامت کورس کے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان
الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی مجلس امامت
کورس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر عاشقان رسول کے لئے امامت کورس کا سلسلہ رہتا ہے اس ضمن میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں بھی امامت کورس کا درجہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں
سے تقریباً اس وقت 80 سے زائد اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کے لئے حاضر ہیں ۔
واضح رہے!درجہ امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین تشریف لاتے رہتے ہیں گزشتہ روز مورخہ 11جنوری2021ء بروز پیر امامت کورس کے رکن مجلس تعلیمی امور (پاکستان )
قاری شفقت اللہ مدنی تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی قاری شفقت اللہ مدنی نے شرکا کے درمیان امامت
جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے
متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے جبکہ امامت کورس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے
کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد شہزاد عطاری معلم امامت کورس )
الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی پیاری مجلس
اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام 11 جنوری 2021ء بروز پیر شریف کامونکی غربی ڈویژن
میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔
جس میں عاشقان
نے با جماعت نماز تہجد ادا کی ، مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا ، سحری کی گئی اور اذان
کا جواب دینے ک بعد مسلمانوں کو نماز فجر ادا کرنے کے لئے جگایا گیا ۔
بعد نماز فجر
زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے عشق رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیک اعمال کا ذہن دیتے ہوئے نیک
اعمال کے رسالہ سے جائزہ کرنے کا طریقہ بتایا اور ایک ماہ اور تین دن کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی
کامونکی کابینہ)
(عطار
کا پیغام”مسجد“بنانے والے عاشقانِ رسو ل کے نام)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ”حاجی
عبدالحبیب عطاری“نے امیراہلِ سنت کو 22جمادی الاولیٰ 1442 ہجری بمطابق 7جنوری2020
کو یہ خوشخبری دی کہ الحاج محمدانیس قادری(المعروف انیس بینک)،حاجی محمد عارف بن
ہاشم،حاجی احمدعطاری اورحاجی عدیل عطاری نے اللّٰہ پاک
کا عظیم الشان گھر ”مسجد“بنانے میں اپنے اپنے طور حصہ لینے کی نیت کی ہے،جس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے بہت خوشی کا اِظہار فرمایا اوراِ ن کو کچھ یوں
دُعاؤں سے نوازا:
اللّٰہ کریم! آپ کی اِس کاوِش کو قبول فرمائے اوراِس مسجدکو آپ
کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے، اللّٰہ پاک اپنا
پیا پیارا گھر بنانے کے عوض(یعنی بدلے میں) آپ کواپنے پیارے اورآخری نبی محمدِ عربی
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس
میں جنت الفردوس میں ”عظیم الشان محل“عطافرمائے۔کاش! اللّٰہ پاک
کا یہ گھر ”جلد“تعمیر ہوکر نمازیوں سے آباد ہوجائے۔ (اٰمین) آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ”تذکرۃ الاولیاء“ کے حوالے سے ایک سبق
آموز حکایت بھی سنائی:
سا ت کے لئے
سات کافی(حکایت)
فیضانِ
سنت جلد2باب”نیکی کی دعوت“صفحہ241پرہے:حضر تِ حاتمِ اصم رحمۃ اللہ علیہ کی
خدمتِ میں ایک شخص حاضر ہو کر نصیحت کا طالب ہوا، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:(1)اگر تُو رفیق یعنی ساتھی چاہتا ہے تو اللّٰہ پاک
کی ”یاد“ تیرا رفیق یعنی ساتھی کافی ہے(2) ہمر اہی چاہتا ہے تو”کراماً کاتبین“(یعنی اَعمال
لکھنے والے بزرگ فرشتے)تیرے لیے کافی ہیں (3)اگر تُو عبرت چاہتا ہے تو ”دُنیا کا فانی ہونا“عبرت
کے لیے کافی ہے(4)اگر
مُونِس و غم خوار دَرکار ہے تو ”قرآن ِکریم“کافی ہے(5)اگر ”شُغل“(یعنی کام)چاہیے تو”عبادت“کافی
ہے(6)اگر واعظ(یعنی نصیحت
کرنے والا)چاہتا ہے تو”موت“کافی ہے۔یہ چھ(6) باتیں اِرشاد فرمانے کے بعد ساتویں
نمبر پر اِرشاد فرمایا:”یہ باتیں اگر تجھے پسند نہیں ہیں تو دوزخ تیرے واسطے کافی
ہے۔“(نیکی کی دعوت ص ۱۴۲)
اللّٰہ رب
العزت کی ان پر رحمت اور اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ
وسلم
پیارے اِسلامی بھائیو! آخرت کی تیاری کیجئے،وقت
بڑی تیزی سے گزرتا جارہا ہے اور موت لمحہ بہ لمحہ قریب آتی جارہی ہے۔ الموت، الموت،
الموت
مرتے جاتے ہیں
ہزاروں آدمی عاقل
و نادان آخر موت ہے
بارہا علمیؔ تجھے
سمجھا چکے مان
یا مَت مان آخر موت ہے
اللّٰہ پاک!ہمارا
ایمان سلامت رکھے، مدینۂ منورہ میں زیرِ گنبدِ خضریٰ، جلوۂ محبوب میں شہادت، جنّت
البقیع میں مدفن اورجنت الفردوس میں پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں مسکن (یعنی رہنا) نصیب فرمائے، بے
حساب مغفِرت کی دُعا کا مُلتجی ہوں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 جنوری2021ء کو سویڈن( Sweden) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن باکس کی کارگردگی بڑھانے کے
ساتھ ساتھ ٹیلی فونیک علاقائی دورہ ( نیکی کی دعوت) کرنےکا ذہن دیا ۔
مزیدیہ کہ دعوت اسلامی کے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کے لئے خبریں تیار
کرنے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں بیلجیم( Belgium )میں تین دن پر مشتمل کورس
بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کو بہت پسند کیا نیز مزید
کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اگلے ماہ کے لئے اہداف دئیے
نیز دینی تحریک اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔
Dawateislami