دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ مدنی قافلہ کے تحت بحریہ ٹاؤن کراچی میں 2 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں بحریہ ٹاؤن کابینہ مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے12 دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے والے سے اہداف طے کئے اور کابینہ ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا جبکہ ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر دینی کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام گجرات شاہ جہانگیر روڈ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے پیشگی جدول اور ایک ماہ کے قافلے کے حوالے سے گفتگو کی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


عاشقان رسول  کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے اور انہیں علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ پڑھ یا سُن لے اس کو اپنے نیک بندےحافظ ملت کی برکتیں عطاکر اور اس کی بے حساب بخشش فرما۔امین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  4 جنوری 2021ء کو کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن و علاقہ سطح کی ذمہ داران کامدنی مشورہ کیا جس کے بعد معروف ٹی وی ڈارمہ ایکٹر سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہیں صبر کرنے، اپنی موت کو یاد کرتے ہوئے موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔ دوسروں کو دین کی دعوت دینے کے لئے گھر میں درس اجتماع رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے چالیسوے میں اپنے گھر محفل رکھنے کی اجازت بھی دی۔ بعد ازاں تحفے میں انہیں رسائل و تسبیح کاؤنٹر بھی دی گئیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 جنوری 2021 ء کو کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے شیڈول کو مضبوط کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر کلام ہوا ۔ سابقہ رسیدوں کی وصولی بھی کی گئی مزید شخصیات سے رابطہ مضبوط رکھنے کے حوالہ سے بھی توجہ دلائی تاکہ دین کے کام میں معاونت و آسانی ہو ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  4 جنوری 2021 ء کو کورنگی ساڑھے 3 میں شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کابينہ سطح کے 4 شعبہ جات (شعبہ کفن دفن، شعبہ تعلیم، شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ، شعبہ نیک اعمال) کے مدنی مشورے میں شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو مدنی خبریں بنانے کا طریقہ کار سمجھایا۔ مزید بہتری پیدا کرنے اور بروقت خبریں دینے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں 2 جنوری2021ء  بروز ہفتہ صدیق آباد میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس رابطہ کی کابینہ تا علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور شیڈول کا تقابل کیا اور نمایاں کاکردگی پر کابینہ ذمہ داران کو رسائل تحفۃً دیئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن لانڈھی 6 میں تمام ذمہ داران کے ساتھ کابينہ نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔ محاسبہ کرنے سے متعلق نکات بیان کئے گئے ڈونیشن کے شعبے کی اہمیت سے متعلق کلام ہوا ڈونیشن بڑھانے اور اس شعبے پر تقرر کے اہداف دیئے اچھی کارکردگی پر کتب ورسائل کے تحائف بھی دیئے شرکاء نے اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لیاری کابینہ کے 61 ذیلی حلقوں میں دعا ئے حا جات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی نئی اسلامی بہنو ں نے بھی شرکت کی۔

اجتماع میں دعا کے موضوع پر بیان ہوا اور اسلامی بہنوں نے مل کر یا سمیع کا ورد بھی کیا اور آخرمیں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں وقت دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کابینہ کھارادر کے 58 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اجتماع میں دعا کے موضوع پر بیان ہوا اور اسلامی بہنوں نے مل کر یا سمیع کا ورد بھی کیا اور آخرمیں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں وقت دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں گلشن کابینہ کے 82 ذیلی حلقوں میں دعا ئے حا جات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی نئی اسلامی بہنو ں نے بھی شرکت کی۔

اجتماع میں دعا کے موضوع پر بیان ہوا اور اسلامی بہنوں کو یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا اور خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر نے اور مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جنوری 2021 ء کو کورنگی کابینہ،  ڈویژن کراسنگ کے علاقے بھٹائی کالونی میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کم و بیش 9 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دوران تربیت ذمہ داران اسلامی بہنوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کیا اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔