دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسلام میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور قبر کے ہولناکیوں کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔