اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون ملتان، علاقائی دورہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے کابینہ متی تل اطراف کابینہ میں علاقائی دورہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے مدنی پھول سمجھائے ۔ ذمہ داران نے مدنی مرکز کےاصولوں کے تحت علاقائی دورہ کرنے کی نیتیں کیں۔ مزید کارکردگی اور شیڈول فارم وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مظفر گڑھ کی کوٹ ادو کی کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےیوم قفلِ مدینہ منانے کا ذہن دیتے ہوئے نکات سمجھائے۔ ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کے اہم نکات بتائےاور ذمہ داران سے اہداف بھی لئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ” شعبۂ تعلیم“ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان فیصل آباد ریجن، پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ دار نے تمام کابینہ ذمہ داران کو مدنی پھول پیش کئے اور نئے کارکردگی فام سمجھائے مزید کابینہ ذمہ داران کو جو اہداف پیش کیے گئے انھوں نے مکمل کرنے کی نیتیں پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ” شعبۂ تعلیم“ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان فیصل آباد ریجن، ساہیوال کابینہ میں پانچ مقامات پر تین دن کا شارٹ کورس ” بیٹی کا کردار“ کروایا گیا جس میں 179 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹی کی عظمت اور اس کی پیدائش پر حاصل ہونے والی برکات سے آگاہ کیا۔ نیز احادیث میں موجود فضائل بھی بیان کئے گئے۔اسلامی بہنوں نے کورس کے اختتام پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید کورسز کرنے کی نیت بھی پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان،  فیصل آباد ریجن میں 5 جنوری 2021 ء سے تجوید القرآن کورس کا آغاز کیا گیا جس میں پانچ مقامات پر باقاعدہ کلاسز کا سلسلہ ہے جبکہ 6 درجات آن لائن جاری ہیں ۔ مجموعی طور پر کورس کرنے والیوں کی تعداد 120 ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون  کی مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کابینہ ملتان مکی کامدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں موجود ڈویژن نگران اور مکتبۃ المدینہ کی ڈویژن ذمہ داران کو مدنی پھول دئیےاور اپنے شعبے کی ترقی کے حوالے سے کلام کیا ۔ تقرریوں کا ہدف لیا گیا آخر میں شعبہ ذمہ داران کی کام کے حوالے سے تربیت کی گئی اور کارکردگی وقت پر دینے کاذہن دیا گیا ۔


(یہ مضمون امیراہلسنت اورمفتی فضیل صاحب کے پیغام کی روشنی میں ضروری ترمیم کے ساتھ تیارکیاگیاہے)

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک،”دعوتِ اسلامی“ کے اہم ترین شعبے”دارالافتاء اہلسنت“کے مفتی فضیل عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو16جُمادی الاولیٰ 1442ھ یہ خوشخبری سُنائی کہ دار الافتاء اہلسنت(حیدر آباد،سندھ)کے ناظم، مولانا محمد سرفراز مدنی گزشتہ چھ سال سے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اِن کی بہترین کارکردگی پر اِن کو سینئرمتخصص (مُتَ۔ خَصْ۔ صِصْ) کا درجہ (گریڈ)دے دیا گیاہے۔شیخِ طریقت،امیراہلِ سنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ”مدنی بیٹے“کومبارکباد اوردُعاؤں سے نوازتے ہوئے کچھ یوں نصیحتیں اِرشادفرمائیں:

اللّٰہ کرے!آپ کے ذریعے اُمت کی خوب خدمت سر انجام پائے۔پیارے بیٹے!لوگوں سے اُن کی عقلوں کے مطابق آسان اَنداز میں گفتگو فرمائیے،یہ ذہن بنائیے کہ ہمارا مقصد لوگوں کے دِلوں میں اپنی علمیّت کا رُعب جمانا نہیں صِرف دینی ”بات“سمجھانا ہے،دارالافتاء اہلسنت میں جو لوگ آپ سے شرعی مسائل پوچھنے آئیں گے،آپ اُن سے ایسی گفتگو کیجئے جس سے اُن کو وحشت نہیں، اُنسیت حاصل ہواوروہ عُلَماءِ کرام کے مزید قریب آئیں۔ اللّٰہ پاک آپ کو خوب برکتیں عطافرمائے۔

پیارے بیٹے! چونکہ آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اِس لئے اَب اپنا نجی مطالعہ(Personal Study)اوربڑھائیے،جتنا مطالعہ کرتے رہیں گے، اُتنے فقہی اُصول وقواعداورشرعی مسائل پختہ (یعنی مضبوط)ہوں گے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!میں نے فتاویٰ رضویہ اور بہارِ شریعت کے کئی ایسے صفحات ہوں گے جن کے متعلق اگر مبالغہ کروں توشاید سوسوبار پڑھے ہوں گے،آپ بھی بار بار شرعی مسائل کا مطالعہ کرتے رہیے۔ میرے لئے بھی دُعائے برکت کیجئے، میں بھی آپ کے لئے دُعائے برکت کرتاہوں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!آپ کی ترقی سے مجھے خوشی ہوئی، اللّٰہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر خوش کردے۔ اپنی دعوتِ اسلامی کا دینی کام بھی کرتے رہئے گا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 10 جنوری 2021ء دوپہر 2:00 بجے مدنی چینل لائیو Facebook Pageپر اسٹوڈنٹس،ٹیچرز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد کے لئے آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

شعبہ تعلیم کے تمام افراد سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لیسٹر برطانیہ میں دار المدینہ کے قیام کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔

اسی سلسلے میں نگران برمنگھم یوکے ریجن سید فضیل رضا عطاری نے اس ادارے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کام کے متعلق اپڈیٹ حاصل کی۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس ادارے کےتعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تعاون کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

447886023575+


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے نگران زون رحیم یار خان احمد رضا عطاری، ریجن قافلہ ذمہ دار محمد زاہد عطاری اور رحیم یار خان کے 7 نگران کابینہ کے ہمراہ تین دن کے مدنی قافلے میں رحیم یار خان پہنچے۔

دوران قافلہ علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے علاقے کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 31 دسمبر 2020ء سے 2 جنوری 2021ء تک تین دن کا تربیتی سیشن ہوا جس میں 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی سید لقمان عطاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی سمیت کراچی ریجن 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار عثمان واجہ عطاری اور کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور 12 ماہ کے عاشقان رسول سے قافلے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اخراجات کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 3 جنوری 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ نے اطراف کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)