دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ نے مدرسۃ المدینہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر
بنانے کے لئےپہلا ٹیچر ٹریننگ سینٹر مدرسۃ المدینہ نور الاسلام چھور پورہ لاہور
میں قائم کردیا گیا اور اب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ریجن میں ٹیچر ٹریننگ سینٹر قائم کئے جائینگے۔
پہلے ٹریننگ سینٹر میں لاہور ریجن کے مدرسین کی تین دن کی ٹریننگ ہوئی اور آخر میں ٹیسٹ
کا سلسلہ بھی ہوا۔ اس ٹیسٹ میں مدرسین کو سبق، سبقی اور منزل سننے کا طریقہ سکھایا
گیااور مدرسے میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کیسے کرنی ہے اس حوالے سے بتایا
گیا۔
واضح رہے کہ یہ کورس ہر مدرسین کو سال میں ایک
بار ضرور کروایا جائیگا۔
ملتان ریجن فیضان مدینہ میں مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ
نگرانِ مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری نے 11جنوری2021ء
بروز پیر ملتان ریجن فیضان مدینہ میں مجلسِ
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں
نگران مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید
اسد عطاری نے صبر کے موضوع پر بیان کیا اور ڈیجیٹل
دعوت اسلامی اورڈیجیٹل مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہ کیا۔
جس میں تجدید
اجارہ 2021 کی کارکردگی ،دسمبر کے مہینے میں نیو اور متبادل آسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں ،معذرت،مستعفی،شکایت
تجاویز (فیڈ بیک)،تبادلوں،مستقل ،آزمائشی اجیر،اجیروں کی جانب سے سیلری سے کٹنے والی ٹیلی تھون کی رقم جیسے کئی امور پر کلام کرتے ہوئے دسمبری کی سیلری کی ادائیگی سمیت الاؤنسز کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔(رپوٹ۔محمد مبین عطاری مدنی۔مجلس کارکردگی ذمہ دار، مجلس اجارہ پاکستان)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک
ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ہومیو پیتھک ایسوسی
ایشن کے زیر اہتمام لودھراں کے ہال میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں
صدر پاکستان ہومیو پیتھک کونسل ڈاکٹر راؤ غلام مصطفیٰ سمیت مختلف ہومیو پیتھک
کالجز کے پرنسپل، ڈاکٹر، جنرل سیکرٹری لودھراں پریس کلب محمدافضل لودھی،دیگر میڈیا
پرسن اور مختلف پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور ہومیو پیتھک شعبے سے وابستہ افراد میں نیکی کی
دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت کے دینی کاموں میں حصہ
ملانے کا ذہن بھی دیا۔
فرمانِ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:امامت کورس دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا احسان ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام
پورے سال عاشقان رسول کو تین کورسز کروایا جاتا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
شعبہ امامت کورس: اس کورس کا دورانیہ 5ماہ ہے۔ امامت کورس میں اسلامی
بھائی کو 50 رکوع حفظ ، قرآن پاک کی تدریس اور مسائل کا ٹیسٹ پاس کرواکر امامت کا
اہل بنایا جاتا ہے۔سال میں دو مرتبہ 10 شوال المکرم اور 19 ربیع الاول کو امامت
کورس کا آغاز ہوتا ہے جبکہ اس کورس میں
داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)بہتر کیفیت
میں قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو(2)عمر کم از
کم 18سال ہو(3)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔
سدا بہار امامت کورس: طالب علم کی صلاحیت کے مطابق کورس کے دورانیہ کا انتخاب
کیا جاتا ہے۔ اس کورس میں اسلامی بھائی کو بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرکے 5ماہ امامت کورس میں
داخلے کا اہل بنایا جاتا ہے۔ سدا بہار
امامت کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے
سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)عمر
کم از کم 18سال ہو(2)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔
خصوصی آن لائن کورس برائے ذمہ
داران(دعوت
اسلامی): کورس کا دورانیہ
41دن ہے۔ اس
کورس میں اسلامی بھائی کو مدنی قاعدہ، اذکار نماز، نماز کے ضروری مسائل
اور عقائد اہلسنت سکھائے جاتے ہیں۔ خصوصی
آن لائن کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)دعوت اسلامی کے کسی بھی سطح پر تنظیمی ذمہ داری ہو۔
ضروری دستاویزات :(1)اوریجنل شناختی کارڈ۔(2)ڈویژن نگران کا تصدیق /اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی
کاپی(3)سرپرست کا اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، خان
پور، ملتان، روہیلاں والی، خانیوال، میلسی، سخی سرور، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرہ،
جھنگ، قبولہ، لاہور جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو، رحمن سٹی، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام
آباد، گجرات، جھلم، ڈڈیال) شہروں میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہےجن میں 578
اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
شعبہ امامت کورس کے ساتھ کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنی دعاؤں سے نوازاں ہے۔
دعائے
عطار:
یا اللہ پاک
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت امامت کورس کرنے اور کروانےوالوں اور اسمیں
داخلہ دلوانے والوں اور وقت نکال کر انکی تربیت کرنے والےذمہ داروں نیزاس شعبے کو
خود کفیل بنانے میں تعاون کرنے والوں کی بے حساب مغفرت فرما، مولائے کریم ان سے
اور انکی نسلوں سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔اور دونوں جہانوں کی عزتیں اور عافیتیں
انکا مقدر بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مزید
معلومات کے لئے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک اس نمبر اور E:mailپر
رابطہ فرمائیں:
03152678671
دعوتِ اسلامی کے زير اہتمام 11 جنوری 2021 ء
بروز پیر ملتان ریجن، رحیم یار خان زون،
خان پور کابینہ، خان پور ڈویژن میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر آصف عطاری نے مدنی
کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ہفتہ وار رسالےکا مطالعہ کرنے اور اس کی
کارکردگی دینے سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
پابندی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا۔ (عدیل
احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ)
تحفظ اوراق
مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی کا ضلع کچہری
شاہدرہ لاہور میں جدول
دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ تحفظ اوراق مقدسہ کے
زير اہتمام 12 جنوری 2021ء بروز منگل
شاہدرہ مریدکے کابینہ، ڈویژن شاہدرہ میں ضلع کچہری شاہدرہ لاہور میں جدول کا سلسلہ ہوا جس میں ضلع کچہری کے وکلاء
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو
اوراق مقدسہ کے ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں محفوظ کرنے کا ذہن دیا۔مزید مبلغ
دعوت اسلامی نے وکلااسلامی بھائیوں کو ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ کچہری میں زیادہ سے ذیادہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے جانے چاہیئں تاکہ مقدس اوراق کی بے ادبی نہ ہو۔ اس
موقع پر ایڈوکیٹ اقبال صاحب نے اس کی نیت کی اور اپنے ہاتھوں سے تحفظ اوراق مقدسہ
کے باکس بھی لگائے۔(رپورٹر: محمد
ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)
فیضانِ ہاشمی مسجد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں نماز کورس کے
اختتام پر محفل نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جنوری 2021ء کو
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم جامع مسجد فیضان ہاشمی میں ”فیضان نماز کورس“
کے اختتام پر محفل نعت کا اانعقادکیا گیا ۔ اس محفل میں مفتی قدرت اللہ نقشبندی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد سلطان صلاح الدین ایوبی بلدیہ ٹاؤن)، مفتی ناظر علی سعیدی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی بلدیہ ٹاؤن)، مولانا محمد عمر فیاض عطاری مدنی (امام خطیب مسجد ہذا)،نگران کابینہ عبد الرحیم عطاری اور ڈویژن نگران محمد
حنیف عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے ”خوشگوار زندگی گزارنےکے اصول“ پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں پراپرٹی کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف پراپرٹی
ڈیلرز، بلڈرز، پروجیکٹ منیجرز اور دیگر شعبہ تعمیرات سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے
اسلام آباد ریجن میں جاری مدنی مراکز، مساجد، مدارس و جامعات المدینہ کی تعمیراتی
پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور اسے جلد تکمیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے نئی پلاننگ کے بارے میں گفتگو کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2021ء بروز
منگل کراچی، ایسٹ ملیر زون، کابینہ محمود آباد، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود
آباد نمبر6 میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ سطح کے ذمہ داران اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شان حافظ ملت کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے کے
شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹر: محمد اشفاق علی عطاری خادم علاقہ
مشاورت)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
12 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرس
کورس اور قاعدہ و ناظرہ کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
پاک دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے راہِ
خدا میں سفر کے فضائل، علم حاصل کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر ہاتھوں ہاتھ 13 اسلامی بھائی 12 ماہ کے لئے تیار ہوگئے۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 12 جنوری 2021 ء کوپاکستان، پنجاب
، ڈی جی خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈی جی خان زون و کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں بجٹ،موجودہ کیفیت،اپڈیٹ تنظیمی
پالیسیاں،تعمیرات،رسید بکس و ای رسید،ماہانہ SMR رپورٹ کے متعلق گفتگو ہوئی نیز بجٹ، ماہانہ آمدن بڑھانے، اخراجات کم
کرنے اور موجودہ کیفیت کی صورت حال پر مدنی پھول دئیے گئے۔(رپورٹر: احمد رضا عطاری)
سکھر ، مفتی اعظم شکارپور ، مفتی حافظ قاری محمد صدیق
قادری کا جامعۃ المدینہ سکھر کا دورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ جامعۃ
المدینہ سکھر میں مفتی اعظم شکارپور مفتی
حافظ قاری محمد صدیق قادری حفظہ اللہ نے دورہ فرمایا۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مفتی صاحب کو خوش
آمدید کہا ۔ مفتی صاحب کو جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کا تفصیلی دورہ فرمایا۔ علماء کرام سے ملاقات فرمائی طلباء کرام کی
تربیت بھی فرمائی ۔ مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو بہت سراہا۔(رپورٹر: رکن زون عبدالرزاق عطاری)
Dawateislami