رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی کی مختلف ذمہ داران سے مشاورت
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 5 جنوری 2021ء بروز منگل کو ایڈمیشن و فیس
ڈپارٹمنٹ ہند کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اپنی اسکلز میں اضافہ کرنے، مسائل حل
کرنے اور کروانے سے متعلق تربیت کی ۔
دوسری جانب برانچ ناظم صاحب اور مینجر ریحان
برکاتی عطاری کے ساتھ مشاورت کی جس میں انتظامی امور کو مینج کرنے اور نظام میں
جدت لانے کے حوالے سے کئی اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
31 جنوری کو ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ
رسول کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
31 جنوری 2021ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں انعقاد پذیر ہوگا۔
امامت
کورس کے طلباء کرام کی بارہ دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 07 جنوری 2021 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی جاری امامت
کورس کے طلباء کرام کی نگران کابینہ عبد الواصف عطاری نے بارہ دینی
کام کرنے کا حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اچھی
کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت کی طرف سے دی گئی عیدی دی۔(رپوٹ :محمد
شہزاد عطاری معلم امامت کورس )
27 جنوری کو میڈیا کے وابستہ افراد کے لئے
اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں
میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں
ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ”شعبہ تعلیم “ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک شخصیت کے گھر
منعقد محفل نعت میں شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مقصد حیات پر بیان کیا
۔نیزشرکاء کاہفتہ واراجتماع میں شرکت اورفیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینےکاذہن
بنایاگیا۔ اسلامی بہنوں نےاس حوالےسےاچھی نیتیں بھی کیں آخرمیں مدنی رسائل بھی تقسیم
کیےگئے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 7 جنوری 2021ء بروز جمعرات جیکب آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
مدنی
مشورے ذمہ داران دعوت اسلامی رکن زون مجلس
فیضان مدینہ واجد عطاری مدنی اور رکن زون
تحفظ اوراق مقدسہ عبد الحفیظ عطاری سمیت ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری نے شرکا
کے درمیان فیضان مدینہ کی آباد کاری اور تحفظ اوراق مقدسہ ذمہ داران کی تقرری پر کلام
کرتے ہوئے تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل سمیت دیگر مسائل کلام کیا ۔
رکن زون مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ نے کہا کے مقدس اوراق کا
تحفظ کرنے سے حضرت بشر حافی بلند مرتبہ پر پہنچے بعض لوگوں کی یہ عادَت ہوتی ہے کہ
چلتے چلتے راہ میں پڑی ہوئی ہر چیز کو لاتیں مارتے رہتے ہیں اِسی ضمْن میں لکھائی
والے خالی ڈِبّوں ، اَخبارات اور کاغذات وغیرہ کوبھی مَعاذ
اللہ عَزَّوَجَل َّلاتیں مارتے ہیں ۔
کاش!اِس طرح لاتیں مارنے ، اِدھر اُدھر پھینکنے
، اَخبارات یا تحریرات والے کاغذات سے مَیز یا برتن وغیرہ صاف کرنے ، ہاتھ
پُونچھنے ، اِن پر پاؤں رکھنے نیز اَخبارات وغیرہ بچھا کر اِس کے اُوپر بیٹھنے کے
بجائے تَحریرات والے کاغذات اور گتّے وغیرہ اُٹھا کر اَدَب کی جگہ رکھے جائیں یا
ٹھنڈے کردیئے جائیں اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو مقدس
اوراق ٹھنڈے کرنے کا عملی طریقہ سمجھایا ۔
واضح رہے ! اس وقت شہر جیکب آباد میں تقریباً 150 تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگے ہیں ۔
اسلامی بہنوں
کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ داراسلامی
بہن نے تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی
مشورہ کیا جس میں تمام ریجن ذمہ داران اور
فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ
داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مدرستہ المدینہ بالغات نیک اعمال رسالہ
کی کارکردگی ذیلی سطح تک وصول کرنے کاذہن دیا گیا۔
شیڈول الگ الگ کابینہ کابینہ میں بنانے کا ذہن دیا گیا۔ اصلاحِ اعمال اجتماع فی
ڈویژن 12 عاملات نیک اعمال بڑھانے کا ہدف دیا گیانیز تقرریوں کے اہداف 26 جنوری 2021 تک دئیے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر ریجن ذمہ داران نے اچھی چھی نیتوں کا بھی
اظہار کیا۔
پاکستان
نگران کا اسلام آباد ریجن کی میر پور کشمیر زون و کابینہ
نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران سے تقرریوں کا فالو اَپ کیا گیا۔ شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کے ساتھ
سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے ، تقرریاں
مکمل کرنے، سفر شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن
میں دینی کام کا آغاز کرنے کے اہداف لئے۔
آج عارف والا روڈ میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا،
مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج بروز اتوار بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام چوہدری الیاس سلیم کولڈ اسٹور قبولہ روڈ عارف والا میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اہل علاقہ سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن، کشمور زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ لیا جس میں کشمور زون و کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران سے تقرریوں کا فولو اپ کیا گیا۔ شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریاں مکمل کرنے، سفر شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے اہداف لئے۔
5
جنوری2021ء بروز منگل کراچی محمود آباد
نمبر6 میں شہید ہفت سلطان مسجد محمد کاشف
اعوان عطاری کے لئے ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن
اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی فضیل
رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان شہید کی عظمت کے موضوع پر بیان کیا اور 12دینی کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں 45 مرتبہ قرآن پاک ،17 لاکھ 1
ہزار 500مرتبہ دورود پاک،550 مرتبہ سورہ ملک،12000مرتبہ سورہ فاتحہ، 640مرتبہ سورہ یٰسین،100 مرتبہ سورہ رحمن،1500مرتبہ کلمہ
طیبہ سمیت 38 مختلف پارے پڑھنے کا ثواب شہید کاشف اعوان کو پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد
اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت ذمہ دار)
پاکستان
نگران اسلامی بہن کا لاہور ریجن کی حافظ آباد زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حافظ
آباد زون و کابینہ نگران
اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران سے تقرریوں کا فولو اپ کیا گیا۔ شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریاں مکمل کرنے، سفر شیڈول بنانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا
آغاز کرنے کے اہداف لئے۔